تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

سسروں کے ساگ کب سے بننے لگے؟
پھر ساسوں کا کیا بنتا ہو گا بھلا؟
غلطی سے سرسوں سسروں ہوگیا۔ کیا صرف ساس کے میاں کو ہی سسر کہتے ہیں کیا؟ ہماری گلی کا دوکاندار اکثر بچوں کو بھگانے لیے بولتا ہے ابے سسروں چلو بھاگو یہاں سے تو اتنے سے بچے اس کے سسرے کیسے ہوگئے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غلطی سے سرسوں سسروں ہوگیا۔ کیا صرف ساس کے میاں کو ہی سسر کہتے ہیں کیا؟ ہماری گلی کا دوکاندار اکثر بچوں کو بھگانے لیے بولتا ہے ابے سسروں چلو بھاگو یہاں سے تو اتنے سے بچے اس کے سسرے کیسے ہوگئے؟
وہ گالی کی صورت کہتا ہو گا نا۔۔
جب کہ یہاں تو گالی جیسا کوئی سین ہی نہ تھا۔
 
دل کے کاموں کی تفصیلات بہت لمبی ہیں۔ بتائیں کیا؟
بتادیں لگتا ہے آپ کے پاس بے کار کا ٹائم بہت ہے۔ ہماری نانی اماں کو تو کمپیوٹر آن کرنا بھی نہیں آتا بس دیکھ لیتی ہیں جو کچھ اس پر چل رہا ہوتا ہے اسے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں پہلوان بھی نہیں ہوں اچھا خاصا اسمارٹ بندہ ہوں یہ میرے دوست کہتے ہیں اور ایک کزن بھی۔ پہلوان تو بہت موٹے موٹے سے ہوتے ہیں نا بڑی ساری توند والے
ضروری تھوڑی کہ توند والے ہوں۔
اچھے خاصے سمارٹ ہوں گے لیکن ہم بنا دیکھے کیسے یقین کر لیں بھلا :ROFLMAO:
 
معلوم نہیں۔ ویسے تو سالوں کو بھی نہیں دیتے لیکن اس کے باوجود لوگ غلط طریقے سے اس لفظ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
خیر سانوں کہیہ
یہ تو ہے مگر لوگ اپنے سالوں کے منہ پر انہیں سالا نہیں کہتے بس دوسروں کو ابے سالا کہتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پر کراچی میں تو میں رہتا ہوں آپ تو انہیں کہیں اور سے ملیں گی
کہیں اور سے کاہے کو۔۔۔ ہم نے کہا کراچی سے تو کراچی ہی سے۔
سارا کراچی آپ کا ہے کیا؟ ہمارے بہت سارے بھائی بھی رہتے ہیں کراچی میں خیر سے۔ ہماری سیما آپا بھی ہیں وہاں۔ اور اب تو آپ بھی ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
سسرا بھی سسر کے منہ پر نہیں کہتے۔۔۔ دوسروں کو ہی کہتے ہیں
یہ بھی ہے کبھی کبھار آپ اچھی بات کرتی ہیں ورنہ زیادہ تو جگتیں مارتے ہی ٹائم پاس کرتی ہیں۔ میری نانی اماں تو سیدھی بات کرتی ہیں انہیں گھما پھرا کر بات کرنے کی عادت نہیں اور جگتیں تو بالکل نہیں مارتیں بلکہ انہیں کوئی جگتیں مارے بھی تو انہیں سمجھ نہیں پڑتیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بتادیں لگتا ہے آپ کے پاس بے کار کا ٹائم بہت ہے۔ ہماری نانی اماں کو تو کمپیوٹر آن کرنا بھی نہیں آتا بس دیکھ لیتی ہیں جو کچھ اس پر چل رہا ہوتا ہے اسے
لیں بھلا اس میں ٹائم بلکہ بیکار کے ٹائم کی کیا بات ہے۔ باقی کام بھی ساتھ ساتھ چل رہے ہوتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہوا کہ کب جا کر ہم نے سارے گھر کی صفائی کی۔ کب ناشتے کے برتن دھو کر کچن بھی صاف کر دیا زہرہ لوگوں کو ناشتہ کروانے کے بعد؟
 
کہیں اور سے کاہے کو۔۔۔ ہم نے کہا کراچی سے تو کراچی ہی سے۔
سارا کراچی آپ کا ہے کیا؟ ہمارے بہت سارے بھائی بھی رہتے ہیں کراچی میں خیر سے۔ ہماری سیما آپا بھی ہیں وہاں۔ اور اب تو آپ بھی ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
آپ نے بتایا تھا کہ آپ پاکستان سے باہر کی ہیں۔ لیکن آپ کے بھائی کراچی میں ہیں تو آپ یہاں آسکتی ہیں۔ اور یہ اب تو سے کیا مطلب ہے آپ کا میری تو پیدائش ہی کراچی کی ہے میں تو ہمیشہ سے کراچی میں رہا ہوں بس کبھی کبھار گھومنے پھرنے کراچی سے باہر چلا جاتا ہوں وہ بھی میرا سندھی دوست لے جاتا ہے اسے بہت شوق ہے گھومنے کا تو کبھی کبھار باہر جانے سے بھی بندہ رہتا تو کراچی کا ہی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بھی ہے کبھی کبھار آپ اچھی بات کرتی ہیں ورنہ زیادہ تو جگتیں مارتے ہی ٹائم پاس کرتی ہیں۔ میری نانی اماں تو سیدھی بات کرتی ہیں انہیں گھما پھرا کر بات کرنے کی عادت نہیں اور جگتیں تو بالکل نہیں مارتیں بلکہ انہیں کوئی جگتیں مارے بھی تو انہیں سمجھ نہیں پڑتیں
ہاں تو انھیں سمجھ نہیں پڑتی نا۔۔۔ ہمیں پڑتی بھی ہے سمجھ اور مارتے بھی ہیں۔
کوئی زیادہ زور سے لگی کیا؟
کبھی کبھار سہی، کر تو لیتے ہیں اچھی بات۔ بولتے تو ویسے بھی بہت کم ہیں نا۔
 
لیں بھلا اس میں ٹائم بلکہ بیکار کے ٹائم کی کیا بات ہے۔ باقی کام بھی ساتھ ساتھ چل رہے ہوتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہوا کہ کب جا کر ہم نے سارے گھر کی صفائی کی۔ کب ناشتے کے برتن دھو کر کچن بھی صاف کر دیا زہرہ لوگوں کو ناشتہ کروانے کے بعد؟

مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ گھر کے کام بھی کرتی ہیں لیکن کیا اپنے گھر کے کام یا دوسروں کے ؟ آپ ماسی تو نہیں ہیں نا باہر کے ممالک کی؟ اور یہ زہرہ لوگ کون ہوتے ہیں؟
 
Top