تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ آپ کو بچپن میں کسی نے گود میں لے کر اچھالا تھا اور پھرصحیح سے کیچ نہیں پکڑا اور آپ نیچے زمین پر گر گئیں جس کی وجہ سے آپ کے دماغ پر بہت زیادہ چوٹ آئی شاید اسی لیے آپ اسی وقت سے ایسی الٹی سیدھی باتیں کرنے لگی ہیں
واہ واہ واہ
آپ کی دور اندیشی کی داد بنتی ہے
ایمان سے آپ نے دل جیت لیا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لاڈو کو آپ نے سمجھایا کیوں نہیں ؟ میرے برابر کے برابر والے گھر میں بھی ایک لڑکی ہے اس کا نام رانی ہے لیکن سب محلے والے اس کو لاڈو کہتے ہیں وہ بھی بہت شرارتی ہے دیواروں پر چڑھ جاتی ہے اور تائی صغیرہ کے گھر جو بیری کا درخت ہے اس پر بھی چڑھ جاتی ہے حالانکہ اس پر بہت سارے کانٹے بھی ہوتے ہیں لیکن اس کو نہیں چبھتے سب بچے جمع ہوکر کہتے ہیں کہ ہمیں بھی بیر دو پر وہ اچھے والے خود کھاجاتی ہے اور کچے والے ہرے ہرے بچوں کو پھینک دیتی ہے اوپر سے
ہائے ہم نے کہاں سر کھپانے کی ٹھان لی۔۔۔
لاڈ مطلب کہ ناز نخرے اٹھانا۔ اس میں ہمارا قصور بس اتنا کہ دودھیال میں بہت سارے لڑکوں کے بعد پہلی لڑکی تھے۔ سو سب کی لاڈلی۔ تو اسی میں بنا پڑھے لکھے رہ گئے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہائے ہم نے کہاں سر کھپانے کی ٹھان لی۔۔۔
لاڈ مطلب کہ ناز نخرے اٹھانا۔ اس میں ہمارا قصور بس اتنا کہ دودھیال میں بہت سارے لڑکوں کے بعد پہلی لڑکی تھے۔ سو سب کی لاڈلی۔ تو اسی میں بنا پڑھے لکھے رہ گئے۔
یعنی قصور تو لڑکوں کا ہوا آپ کی تعلیم کے حرج میں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہائے ہم نے کہاں سر کھپانے کی ٹھان لی۔۔۔
لاڈ مطلب کہ ناز نخرے اٹھانا۔ اس میں ہمارا قصور بس اتنا کہ دودھیال میں بہت سارے لڑکوں کے بعد پہلی لڑکی تھے۔ سو سب کی لاڈلی۔ تو اسی میں بنا پڑھے لکھے رہ گئے۔
لیکن آپ گنوار تو نہیں لگتیں :thinking:
 
ہائے ہم نے کہاں سر کھپانے کی ٹھان لی۔۔۔
لاڈ مطلب کہ ناز نخرے اٹھانا۔ اس میں ہمارا قصور بس اتنا کہ دودھیال میں بہت سارے لڑکوں کے بعد پہلی لڑکی تھے۔ سو سب کی لاڈلی۔ تو اسی میں بنا پڑھے لکھے رہ گئے۔
نخرے والے بچوں کو تو مار مار کر پڑھایا جاتا ہے جب میری چھوٹی بہن نہیں پڑھتی اور نخرے کرتی ہے تو پہلے تو میں برداشت کرتا ہو پھر ایک زور سے تھپڑ مارتا ہوں تو وہ چلا چلا کر رونے لگتی ہے اور امی آجاتی ہیں تو میں کہتا ہوں کہ لاتوں کےبھوت باتوں سے نہیں پڑھتے مگر امی ناراض ہوتی ہیں کہ آئندہ تم سے نہیں پڑھواؤں گی مگر جب زیادہ بزی ہوتی ہیں تو پھر پڑھانے بھیج دیتی ہیں میرے پاس
 
جب کوئی شاگردی اختیار کرے تو منہ میٹھا کرواتا ہے نا۔۔۔ بس اسی سلسلہ میں۔
جب عاطف بھائی اور اب صابرہ آنٹی مجھے پڑھائیں گی نا تو آپ کا منہ میٹھا کراؤں گا لڈو سے اوکے؟ اور آپ کو پتا ہے میرے ابو کی ایک کزن ہیں ان کا نام صابرہ آنٹی ہے بہت اچھی ہیں نرم مزاج والی ہیںغصہ ہی نہیں آتا انہیں ہم انہیں بہت ستاتے ہیں کبھی تاکہ وہ کچھ غصہ کریں پر وہ غصہ نہیں کرتیں بس مسکراتی رہتی ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ بہت اچھی باتیں کرتی ہیں میڈم کچھ اچھی باتیں کرنا ان کو بھی سکھائیے جو کبھی نانی بنتی ہیں کبھی چھوٹی بچی پتا نہیں اصل میں کیا ہیں

ہاں ہاں سیما آپا سکھائیے ہمیں۔۔۔ کل کو ہم نے اگلے کے گھر بھی جانا ہے۔ یہ نہ سوچیں کہ ماں باپ تو ہیں نہیں۔ کسی اور نے بھی نہ سکھایا۔ :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن آپ گنوار تو نہیں لگتیں :thinking:
جیسے کچھ پڑھے لکھے جاہل ہوتے ہیں ویسے کچھ ان پڑھ گنوار نہیں بھی ہوتے۔ یہ سمجداروں کی باتیں ہیں آپ نہیں سمجھیں گے روؤف بھائی۔ اور ان رانا صاحب سے تو بالکل کوئی امید نہیں سمجھنے کی۔ البتہ ہماری سیما آپا ہمیں خوب سمجھتی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے تو صاف صاف لگتی ہیں بھئی۔ باتوں سے تو دیکھیں کیسی کرتی ہیں سمجھ میں بھی نہیں آتیں کیا کیا کہتی رہتی ہیں ہر وقت
آپ کو سمجھ نہیں آتی نا۔۔ ہمارا کیا قصور اس میں۔ چار دن کی شاگردی اختیار کریں تو اڑتی چڑیا کے پر گننے لگیں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہ یہ بات تو میں نے سوچی بھی نہیں لیکن کیا ان لڑکوں نے منع کیا تھا کہ انہیں مت پڑھائیں؟
ہاں انھی نے ہی منع کیا ہو گا کہ کہیں ہم سے آگے نہ نکل جائے۔

ارے کوئی تو انھیں سمجھائے کہ اکلوتے بچوں کے ناز نخرے بھی تو اٹھائے جاتے ہیں۔ پانچ چچا ، ایک ہمارے اباجان اور دو پھوپھیوں کے بیٹوں کے بعد جب ایک ننھی پری گھر میں آئی تو لاڈوں میں ہی پڑھنے کی عمر گنوا دی۔
 
Top