تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے تو اندازا کہا تھا آپ کی باتیں سن سن کر کہ ایسا بندہ ہی ایسی باتیں کرتا ہے جس کے دماغ پر کوئی پرانی چوٹ آئی ہو
بڑی دور کی نظر پائی ہے آپ نے۔
مان گئے جی مان گئے۔۔۔ لیکن چوٹ تو 9 ہفتے پرانی ہے ابھی۔ ہے مگر بہت سخت۔
مجرم پیش کریں؟
 

سیما علی

لائبریرین
"ہ" بھول گئے بھائی ۔
ہمارا نام تھوڑا قدیم ہے پر اصل میں ہمارا نام ہمارے پاپا نے ایک وجہ سے رکھا تھا ۔ سو شائد اس لئے ۔
ایک صاحب نے جو اُردو نئی نئی سیکھی تو اپنی منگیتر کو شعر لکھا ؀
تم میرے پاس ہوتی ہو گویا
جب کوئی دوسری نہیں ہوتی
تو بٹیا انگھوٹھی واپس آئی اور تواضع بھی خوب ہوئی اُن بیچارے کی اس سوچ پر کہ کوئی دوسرا کیسے ہوسکتا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::onthephone::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج نہ کل مجھے کسی کو نہیں پڑھانا آپ کو دوسرا ٹیوٹر تلاش کرلیں
باقی عمر کیا اب تلاش میں ہی گزاریں۔۔۔ پڑھائی کب ہو گی پھر۔
اب ارادہ کر لیا کہ آپ ہی سے پڑھنا ہے تو جلدی سے پہلے خود پڑھ لیجئیے تا کہ ہمیں بھی پڑھا سکیں۔
شاباش
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رس گلے تو امی منع کرتی ہیں کہ اس کا رس بہت ٹپکتا ہے مٹھائی کا ڈبا بھی خراب ہوگا اور جو لے کر جائے گا اس کے کپڑے بھی خراب ہوں تو میں نے سوچا کہ بس گلاب جامن ہی دوں گا سب کو بس اب جلدی سے امی کو کوئی لڑکی اچھی لگے اور مجھ کو بھی پسند آجائے کوئی
جی جی دے دیجئیے گا لاب جامن۔
ہم نے کون سا منع کرنا۔
 
Top