تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تاکہ تمام بن کھلے مرجھا جائیں ۔ ۔ :ROFLMAO:
محبتیں جب خودرو پودوں کی طرح دلوں کی بنجر سر زمین میں اگتی ہیں۔۔۔ تو کبھی نہیں مرجھاتیں اور نہ مرتی ہیں۔ کیونکہ خون جگر پی کر جو پروان چڑھتی ہیں۔

ان خود رو محبتوں پر بھی خوشیوں کے پھول لگتے ہیں جو خوشبو بھی دیتے ہیں اور احساس بھی زندہ رکھتے ہیں۔ حاصل نہ کر پانے کو اگر بن کھلے کا نام دے رہی ہیں تو لاحاصل محبتیں زیادہ ساتھ دیتی ہیں۔ ایک امید بندھی رہتی ہے
بھوک میں ہم اکثر یونہی بولتے رہتے!!!
 
محمد عبدالرؤوف

آج تو آپ میں خلیل جبران کی روح حلول کر گئی ہے
 
"ہ" بھول گئے بھائی ۔
ہمارا نام تھوڑا قدیم ہے پر اصل میں ہمارا نام ہمارے پاپا نے ایک وجہ سے رکھا تھا ۔ سو شائد اس لئے ۔
محترمہ صابرہ امین صاحبہ
آپ کے بابا نے آپ کا بہت اچھا اور خوبصورت نام رکھا ہے
میں معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے آپ کو چند جملے سننے پڑے جو کہ مجھ سنائے گئے تھے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محترمہ صابرہ امین صاحبہ
آپ کے بابا نے آپ کا بہت اچھا اور خوبصورت نام رکھا ہے
میں معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے آپ کو چند جملے سننے پڑے جو کہ مجھ سنائے گئے تھے
جملے نہیں سنائے گئے تھے صرف مذاق کیا گیا تھا، ایسا یہاں پر چلتا رہتا ہے
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
محترمہ صابرہ امین صاحبہ
آپ کے بابا نے آپ کا بہت اچھا اور خوبصورت نام رکھا ہے
میں معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے آپ کو چند جملے سننے پڑے جو کہ مجھ سنائے گئے تھے
ارے یہ دیکھا نہیں ۔ ابھی انٹرنیٹ کی کمپلینٹ درج کروائی ہے بابار ڈسکنکٹ ہو رہا ہے ۔ کچھ ایسا نہیں ۔ سب آپ سمیت دوست ہیں بھئی ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
میں اپنے بارے میں نہیں کہ رہا ہوں بھائی
ایک بار اسکول میں ہماری دوستی ایک ٹیچر سے ہوئی ۔ ایک دن وہ اپنی امی سے ملانے لے گئی ۔ آنٹی تو سر پکڑ کر بیٹھ گئیں کہ وہ ہمیں کوئی بہت عمر رسیدہ خاتون سمجھ بیٹھی تھیں ۔ ویسے ہم عاطف بھائی کے ہم عمر ہیں جناب ۔ :ROFLMAO:
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہاں سب بہت اچھے ہیں لیکن اپنی پوزیشن کلئیر کرنی تھی بس
جی شروع میں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوتا تھا کہ لوگوں کی سمجھ نہیں آتی تھی ۔ ایک دن ایک بہت اچھے محفلین کا دل دکھا دیا ۔ دل پر آج تک وہ نقش ہے ۔ ان سے معذرت تو کر لی مگر آج تک دکھ ہے ۔ اللہ ہمیں معاف کرے ۔اصل میں ہم سب سامنے نہیں ہوتے تو معلوم نہیں ہوتا کہ کہنے والے کے کیا تاثرات ہیں ۔ بس یہ وجہ ہے ۔
 
آخری تدوین:
Top