تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پتا نہیں یہ آپ لوگ کی باتیں کیا ہیں یہ صابرہ آنٹی اپنے کو قدیم کہہ رہی ہیں اور آپ ان کی جیتی رہئیے بول رہی ہیں وہی نا آپ ان سے بھی بڑی ہیں آپ نے جھوٹ بولا تھا نا کہ آپ چھوٹی سی بچی ہیں اسی مارے میں آپ کو بہت پہلے پہچان کر نانی اماں بول رہا تھا اور آپ کو برا لگا تھا پر یہ لیڈیز کو ہر وقت چھوٹا بننا اچھا کیوں لگتا رہتا ہے؟
کب اچھا لگتا چھوٹا چھوٹا بننا۔۔۔ جتنے ہیں اتنے رہنے دیں نا۔۔۔ آپ تو ایک دم سے کئی دہائیوں کا اضافہ کر دیتے کہ خود کو آئینے کے سامنے جا کر دیکھنا پڑتا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں یا آئینہ۔
اور ہم نے انھیں " جیتے رہنے " کی دعا دی تو اس میں بھلا کیا برائی ہے۔ لوگ تو بچوں سے خاص طور پر دعا کرواتے ہیں کیونکہ ان کی دعا جلدی قبول ہوتی ہے۔ ہم اگرچہ بچپن چھوڑ چکے ہیں لیکن ڈبل بچے کے طور پر دعا بھی ڈبل قبول ہو جائے گی نا۔
 
جی جی دے دیجئیے گا لاب جامن۔
ہم نے کون سا منع کرنا۔
پہلے امی کو لڑکی تو پسند آنے دیں نا تو رشتہ پکا ہونے پر ہی بٹتی ہے مٹھائی اور یہ آپ نے گلاب جامن کو لاب جامن کیوں لکھ دیا ایک تو یہ سر عاطف بھی کسی کو ڈانٹے نہیں آتے ہیں آپ لوگ ان سے ڈراتے ہیں پر خود نہیں ڈرتے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کیا چیزیں لگا رہے آپ لوگ مجھے بھی بتائیں اسی طرح آدمی کا علم بڑھتا ہے سیکھتے رہنے سے
کون سی چیزیں؟
ایک لفظ تھا ضروری۔۔۔ اس کے ساتھ تو کچھ نہیں لگایا تھا۔
پھر دوسرا لفظ تھا " بہت ضروری" اس میں ضروری سے پہلے "بہت" لگا دیا۔ تو ضروری میں تھوڑی شدت آ گئی۔
اب آ گئی سمجھ یا سمجھائیں؟ :D
 
ہمیں لگا کہ فری سٹائل کہہ کر ہمیں صابرہ بہن کے سامنے میدان میں آمنے سامنے کھڑا کرنے والی ہیں آپ۔۔
شکر ہے بچت ہو گئی۔
فری اسٹائل کشتی ہوگی کیا آپ دونوں کی مجھے بھی دیکھنی ہوگی پھر تو بڑا مزا آئے جب عورتیں لڑتی ہیں تو مجھے بہت ہنسی آتی ہے ایک بار میری گلی میں دو عورتیں لڑنے لگیں برقع پہن کر تو ایک دوسرے کو خوب نوچا برقع بھی اتر گیا تو بال نوچنے لگیں ان کے بال بالکل بل بتوڑی جیسے کھڑے کھڑے جیسے ہوگئے تھے اور گندی گندی گالیاں بھی دنیے لگیں مجھے بہت ہنسی آرہی تھی پر بعد میں برا لگ رہا تھا کہ عورتیں اتنی گندی گندی گالیاں کیوں دیتی ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا حیرت ہے بھئی لوگوں کی بے کار سوچ پر اور گھٹیا سوچ ہوتی ہے اس طرح کی کیا اس آدمی کی والدہ یا بہن یا کوئی خالہ اور نانی اس کے پاس نہیں ہوسکتیں کیا اس وقت جب اس کے پاس اس کی منگیتر نہ ہو یہ وہ والی لڑکیاں ہیں جو گھر نہیں بساتیں صحیح سے سب کو اپنے میاں سے دور کرتی ہیں اور اگر کوئی دور نہ ہو تو انگوٹھیاں واپسی کرکے اچھے اچھے رشتے خراب کرتی ہیں آپ جیسے اچھے لوگوں تو ان لڑکیوں کو سمجھانا چاہیے پر آپ تو ان کے خراب سے شعر سنا سنا کر ان کو اچھا سمجھ رہی ہیں
وہی تو۔۔۔ انگوٹھی واپس کرنے کی بھلا کیا تُک تھی۔ تڑوا کر بندے بالیاں بنوا لیتی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب سے آپ نے مجھے یہ سکھایا ہے میں سیکھ گیا ہوں اور ہمیش ایسا ہی کرتا رہتا ہوں جبھی میری امی مجھے کہتی ہیں کہ یہ جب کوئی بات سیکھ جاتا ہے پھر اس پر اچھے سے عمل بھی کرتا رہتا ہے
شاباش۔۔۔ اچھے لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔ :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی آپ لوگ پڑھنا شروع کرنے کا ٹائم دیں گے تو پڑھائی شروع ہوگی اور اچھا یاد دلا ابھی عاطف بھائی کو ایک بات بتانی ہے کہ میں نے کل رات کو فوٹو شاپ انسٹال کرلیا ہے
لیکن رات تو سونے کے لئے ہوتی ہے۔ دن کام کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔
ہاں ہاں کیجئیے پڑھائی۔ دل لگا کر کیجئیے گا۔ قوم کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اور قوم کے بچوں کا بھی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب ایک دو بار یہ چوٹ والی بات بتا دی تو خود با خود اسے سمجھ میں بٹھا لیں ہر بار تو ایک ہی بات بار بار نہیں بتائی جاتی نا کسی کو ہر وقت
بانٹنے سے تو علم بڑھتا ہے۔ آپ ایک دو بار بتا کر اس اضافے پہ پابندی کیوں لگانا چاہتے ہیں۔
 
اب بھگتیں۔۔۔ کیوں بولا تھا "سچ مچ پاگل"
کوئی ایسے کہتا ہے بہن کو۔
بہنوں کو تو بھائی لوگ ہمیش سچ مچ کا پاگل ہی کہتے ہیں کوئی بھائی جھوٹ موٹ کا پاگل نہیں کہتا چڑانے کے واسطے بولتے ہیں نا اگر پہلے ہی جھوٹ موٹ کا پاگل بول دیا تو بہن چڑے گی ہی نہیں پر لوگ جو یہ بول دیتے ہیں چل پاگل کی بچی تو ایسے نہیں بولنا چاہیے مجھے یہ اچھا نہیں لگتا لیکن لوگ بہت زیادہ غصے میں ہوں تبھی بولتے ہیں لیکن پھر بھی ایسا نہیں بولنا چاہیے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے امی کو لڑکی تو پسند آنے دیں نا تو رشتہ پکا ہونے پر ہی بٹتی ہے مٹھائی اور یہ آپ نے گلاب جامن کو لاب جامن کیوں لکھ دیا ایک تو یہ سر عاطف بھی کسی کو ڈانٹے نہیں آتے ہیں آپ لوگ ان سے ڈراتے ہیں پر خود نہیں ڈرتے
گلاب جامن سے اپنا نام الگ کیا بس۔۔۔ لاب جامن بانٹنا ٹھیک ہے۔۔۔ ہمارا نام کیوں بٹے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فری اسٹائل کشتی ہوگی کیا آپ دونوں کی مجھے بھی دیکھنی ہوگی پھر تو بڑا مزا آئے جب عورتیں لڑتی ہیں تو مجھے بہت ہنسی آتی ہے ایک بار میری گلی میں دو عورتیں لڑنے لگیں برقع پہن کر تو ایک دوسرے کو خوب نوچا برقع بھی اتر گیا تو بال نوچنے لگیں ان کے بال بالکل بل بتوڑی جیسے کھڑے کھڑے جیسے ہوگئے تھے اور گندی گندی گالیاں بھی دنیے لگیں مجھے بہت ہنسی آرہی تھی پر بعد میں برا لگ رہا تھا کہ عورتیں اتنی گندی گندی گالیاں کیوں دیتی ہیں
ہم نے آمنے سامنے ہو کر پہلوانوں والی کشتی تھوڑی لڑنی کہ دیکھنے کو ملے۔ ۔۔ یہ تو ایویں باتوں باتوں میں جھگڑا کر لینا ہے تھوڑا سا۔ اور وہ بھی دیکھنے سننے کو نہیں ملے گا بس پڑھنے کو ملے گا۔ :ROFLMAO:
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

منع کیا تھا نا کہ نہیں پوچھنا۔
روؤف بھائی دیکھئے یہ عثمان بھائی کیا پوچھ رہے ہیں۔
اف سموسوں سے یاد آیا کہ آج ہماری بھوک ہی مری ہوئی تھی۔۔۔ سموسوں کے ذکر پر زندہ ہو گئی۔
آپ تب تک سوچئیے۔۔ہم کھا پی کر آتے ہیں۔
نہیں منع کریں آپ بلکہ سب کو بتانا چہائیے کہ سمسوے والی خواتین کون ہیں اس طرح ان بے چاریوں کی پبلسٹی ہوجائے گی اور سیل بڑھے گی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں منع کریں آپ بلکہ سب کو بتانا چہائیے کہ سمسوے والی خواتین کون ہیں اس طرح ان بے چاریوں کی پبلسٹی ہوجائے گی اور سیل بڑھے گی
پہلے تو آپ یہ بتائیے کہ یہ "سمسوے" کیا ہوتا ہے۔
کیوں نہ منع کریں۔ منع کر دینے میں ہی بھلائی ہے۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
انٹرویو کے ماہرین کہاں ہیں؟
اور وہ کیوں سوالات پوچھتے ہیں؟
کیا انھیں خود جوابات نہیں آتے؟
یہ تو پڑھ کر مجھے بہت ہنسی آرہی ہے آپ کی بات پر انٹرویو میں تو بس سوالات ہی سوالات پوچھتے ہیں جبھی تو اسے انٹرویو کہتے ہیں ورنہ اس کا کوئی اور نام رکھ دیں گے لوگ مجھے تو لگتا ہے کہ سب کو جوابات پہلے سے ہی پتا ہوتے ہیں بس ایسے ہی بھرم بازیوں کے واسطے ٹی وی پر آنے اور شو مارنے کو لیتے ہیں مشہور مشہور لوگوں کا انٹرویو کہ ہم بھی ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں اس لیے ان کا انٹرویو لیتے ہیں ورنہ عام سے آدمیوں کا نہیں لیتے کیوں کہ پھر وہ شو نہیں مار سکیں گے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سر عاطف نہیں آرہے نا آپ لوگوں کو ڈانٹنے اسی مارے آپ لوگ کھل کھل کر غلطیاں کر رہے ہیں
انھیں خبر نہیں ان غلطیوں کی۔ اس لئے نہیں آئے۔ ویسے بھی عاطف بھائی پہلے خود سے ہی غلطی سدھانے کا موقع دیتے ہیں۔ لیکن کام نہ بنے تو پھر بتاتے ہیں کہ ایسے نہیں ایسے۔ اور ساتھ ہی کہتے ہیں " میں تے مالی آں، مینوں کہیہ پتہ"
 
Top