تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی کچھ بھی نہیں سیکھا تو بھولنا کس بات کا ہوگا اور وہ میں نے اپنے گلی والے کیبل کی سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور اسکرین کی اپنے موبائل پر تصویر بھی لی ہے عاطف بھائی کو دیکھانے کے واسطے کہ صحیح سے انسٹال ہوگیا کہ نہیں پر میں نے بہت ڈھونڈا پر تصویر اپ لوڈ کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آیا
تصویر کو imgbb.com اس سائیٹ پہ اپلوڈ کر لیجئیے اور لنک شئیر کر دیجئیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو بلی کے خوابکا کیا پتا بھئی ایسے تو کوئی بھی کہہ سکتا ہے مجھے بھینس کے خواب یاد آگئے جانوروں کے خواب کا آدمیوں کو کیا پتا چل سکتا ہے
بلی کے خواب کا سب کو پتہ ہوتا ہے۔ سیما آپا کو بھی پتہ ہو گا تبھی تو انھوں نے ہمارے مراسلہ پر ریٹنگ بھی دی۔
 
ناشتہ کیا تھا نا؟
آپ تو ہم سے بھی زیادہ بولتے ہیں۔ کیا بیتتی ہو گی درودیوار پہ۔
آپ کی باتیں جو ہیں بس ان کا جواب دیتا ہوں ورنہ میں نہیں بولتا کسی سے بھی زیادہ اور یہ بات میری امی نے بتائی تھی کہ مہمان کی بات کا جواب دینا چاہیے جب ایک مہمان آئے تھے اور مجھ سے کچھ پوچھ رہے تھے تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کس طرح جواب دوں تو بعد میں امی بہت ناراض ہورہیں تھیں کہ مہمان کی بات کا جواب کیوں نہیں دیا اسی مارے میں اب سب کی بات کا جواب دیتا ہوں پر خود سے کچھ نہیں بولتا کسی سے زیادہ
 
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے

آج کل مصروف ہیں عاطف بھائی۔ جلدی آئیں گے اور پھر لگ پتہ جانا جب آپ کی کلاس لیں گے سموسے کھلا کھلا کر۔
نہیں ابھی مجھے اردو کی کلاس نہیں لینی صرف فوٹو شاپ اور کیمرہ اور قدیم والی آنٹی سے انگلش سیکھنا ہے ابھی تو بس
 
ساروں کا نہیں پتہ، ہم نے تو آپ کے کہنے کی بات کی تھی۔ ویسے بھی یہ "خالی گل" کوئی نام ہوتا ہے بھلا۔
خالی گل کوئی نام نہیں ہوتا میں نے صرف گل بولا تھا یہ مطلب تھا میرا کہ اسے گل خان بلاتے ہیں سب لوگ بس
 
انھیں خبر نہیں ان غلطیوں کی۔ اس لئے نہیں آئے۔ ویسے بھی عاطف بھائی پہلے خود سے ہی غلطی سدھانے کا موقع دیتے ہیں۔ لیکن کام نہ بنے تو پھر بتاتے ہیں کہ ایسے نہیں ایسے۔ اور ساتھ ہی کہتے ہیں " میں تے مالی آں، مینوں کہیہ پتہ"
تو آپ لوگ تو سدھر ہی نہیں رہے بہت زیادہ غلطیاں کررہے ہیں بار بار
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو آپ نے وہ قدیم والی آنٹی کو جیتے رہیے جو بولا تھا ایسے تو بڑے لوگ بولتے ہیں اہپے چھوٹے بچوں کو اور آپ کو میں گل جی کس خوشی میں بولوں بھئی وہ تو ہمارے ملک کے بہت بڑے مصور تھے اور کیا آپ نے بھی ان کی طرح کوئی مصوری کی ہے کیا؟
ان کی طرح تو نہیں کی لیکن اپنی طرح کی ضرور کی ہے۔ دکھائیں؟

کس خوشی میں۔۔ کا کیا مطلب۔ اب پکارنے کے لئے اے او وغیرہ تھوڑی بولا جاتا ہے۔ بس نام کے ساتھ جی لگا دیا ۔
 
@ اس کے فاصلہ دیئے بغیر نام لکھنا شروع کریں تو کچھ ناموں کی فہرست سامنے آ جائے گی
عبدالرؤف سلفی
ہم نے یہ @ لگا کر عبد لکھا تو ناموں کی فہرست آگئی پر اس میں آپ کا نام تو کہیں نہیں ملا تو ہم نے ایسے ہی یہ کسی اور کا نام چوز کرلیا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کونسے مجرم سے پوچھا ہے آپ نے کیا مجرم بھی کبھی بتائے گا آپ کو دھکا دینے کا
جی ہمیں پورا یقین ہے کہ مجرم نہیں بتائے گا۔ چلیں رہنے دیں نہ بتائیے۔ لیکن موجودہ چوٹ کے لئے دعا کیجئیے گا ضرور کہ ٹھیک ہو جائے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ بھی بتا دیتے کہ کیا پڑھنے کی۔ کیونکہ اگلا سوال رانا صاحب کی طرف سے یہی تو آنا ہے۔ :D
جاسمن آپا ایک لڑی میں ہم خیال یا ہم مزاج لوگوں کا گروپ بنانے کا کہہ رہی تھیں، اگر مجھے کہا جائے تو میں عبدالقدیر اور اسد رانا صاحب کو ایک گروپ بناوں گا :LOL::LOL:
 
جی ہاں ایسا تو بالکل نہیں کہنا چاہئیے۔

ہمیں معلوم ہے کہ بھائی ہمیں چڑانے کے لئے بولتے ہیں۔ ہم بھی چڑتے تھوڑی ہیں۔ لیکن دکھاتے اسی طرح ہیں کہ جیسے ان کے کہنے سے بہت چڑ رہے ہیں۔
ہمارے بڑے بھائی قیوم بھائی ہمیں "کاری غرق" کہتے ہیں کاری گر کی بجائے۔ اچھا لگتا ہے۔
اسی لیے تو آپ دکھائیں بھی مت ورنہ انہیں کیا پتا پڑے گا کہ آپ دکھانے کے لیے چڑ رہی ہیں یا نا دکھانے کے لیے آپ کے دو قیوم بھائی ہیں کیا ایک بڑے قیوم بھائی اور ایک چھوٹے قیوم بھائی؟
 
اچھا خیال ہے آپکا بالکل اچھے رشتوں کو خراب نہیں کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔لڑکیاں اصل میں ناسمجھ ہوتیں ہیں ذرا سی بات میں ناراض ہو جاتیں ہیں ۔۔۔۔
اب آپ وہ والا خراب سا شعر تو سب کو ہنس ہنس کر نہیں سنائیں گی نا؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top