تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں بس ویسے ہی بتائیں تاکہ اسی طرح آپ کو آدمی عزت دے یا اس طرح سےعزت نہ دے جیسے بڑوں بزرگوں کو سب لوگ دیتے ہیں
عزت تو عزت ہوتی ہے۔۔۔ اس میں اس طرح اور اُس طرح والی کیا بات۔
اچھا ٹھیک ہم بتا دیتے ہیں عمر لیکن اس کے لئے کسوٹی کھیلنی پڑے گی۔
پھر نام معہ شناخت و عمر کے سامنے رکھ دیں گے تا کہ اچھے سے نقش ہو جائے دماغ پہ۔

ہاں تو کھیلیں گے؟ :rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کوئی آپ لوگوں کی خاندانی بلی ہے کیا ایک ہی جس کے خوابوں کا آپ لوگ پتا رکھتے ہیں
خاندانی نہیں یہ ساری دنیا کی بلی ہے اور اس کا ایک ہی بلکہ تمام بلیوں کا ایک ہی خواب ہے۔ اب آپ انجان ہیں تو تھوڑا وقت تو لگے گا نا جاننے میں۔
 
عزت تو عزت ہوتی ہے۔۔۔ اس میں اس طرح اور اُس طرح والی کیا بات۔
اچھا ٹھیک ہم بتا دیتے ہیں عمر لیکن اس کے لئے کسوٹی کھیلنی پڑے گی۔
پھر نام معہ شناخت و عمر کے سامنے رکھ دیں گے تا کہ اچھے سے نقش ہو جائے دماغ پہ۔

ہاں تو کھیلیں گے؟ :rollingonthefloor:
نہیں اس میں بہت دماغ لڑانا پڑتا ہے تو سر میں درد ہوجاتا ہے
 
اب آپ یقینا کافر فرنگیوں کی زبان نہیں سیکھیں گے، ہے نا
لیکن میڈم میری مسجد کے امام صاحب تو کہہ رہے تھے کہ سب زبانیں اللہ پاک نے بنائی ہیں کیا جب کافر فرنگی مسلمان ہوتے ہیں تو کیا وہ انگریزی نہیں بولتے میں نے خود اتنی ساری وڈیوز دیکھیں ہیں جس میں انگریز مسلمان ہوجاتے ہیں سچ مچ میں وہ فلموں والے جھوٹ موٹ کے نہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی یہ تو ہے میری امی بھی یہی کہتی ہیں کہ یہ سب باتیں جلدی سے اچھے سے سمجھ جاتا ہے پر دادی کہتی ہیں کہ کمبختی مارا پرلے درجے کا کوڑھ مغز ہے پر امی کہتی ہیں دادی کی باتوں میں مت آیا کرو وہ ہم سب گھر والوں سے جلتی ہیں تبھی ایسا غلط سلط بولتی رہتی ہیں
یوں تو بڑوں کی باتوں کا سچ مان لینا چاہئیے لیکن ۔۔۔۔ اس بات کو تو ہم بھی نہیں مانیں گے کہ آپ "پرلے" درجے کے کوڑھ مغز ہیں۔

فرائی مغز اچھا لگتا ہے آپ کو سبز پیاز ڈال کر؟
 
خاندانی نہیں یہ ساری دنیا کی بلی ہے اور اس کا ایک ہی بلکہ تمام بلیوں کا ایک ہی خواب ہے۔ اب آپ انجان ہیں تو تھوڑا وقت تو لگے گا نا جاننے میں۔
ساری دنیا کی ایک بلی کیسے ہوسکتی ہے؟ کیا آپ مجھے بے وقوف سمجھ کر میرا مذاق اڑاتی ہیں کیا
 
یوں تو بڑوں کی باتوں کا سچ مان لینا چاہئیے لیکن ۔۔۔۔ اس بات کو تو ہم بھی نہیں مانیں گے کہ آپ "پرلے" درجے کے کوڑھ مغز ہیں۔

فرائی مغز اچھا لگتا ہے آپ کو سبز پیاز ڈال کر؟
وہی تو امی بھی کہتی ہیں دادی کی بات مت سمجھا کرو اور فرائی مغز تو مجھے بہت پسند ہے صبح ناشتے میں کبھی ابو لاتے ہیں تو امی پراٹھے کے ساتھ بناتی ہیں بہت مزا آتا ہے پر امی کہتی ہیں کہ یہ روز روز نہیں کھاتے کبھی کبھار کھاتے ہیں ہیوی ہوتا ہے نا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بات تو ہے لیکن عورتوں کی لڑائی دیکھنے میں گھر میں بھی ہوتا ہوں تو باہر آجاتا ہوں اس میں تو بہت مزا آتا اور ہنسی آتی ہے پر جب کتوں کی لڑائی ہوتی ہے تو میں مارے ڈر کے گھر میں اندر چلا جاتا ہوں اتنی زور زور سے چیختے ہیں وہ لوگ لڑتے ہوئے کہ بس ڈر لگتا ہے اور جانور کا کیا پتا کب آپس میں لڑتے ہوئے آپ سے لڑنا اسٹارٹ ہوجائے بھئی اور میرا وہ والا سندھی دوست ہے نا وہ جب کتوں کی لڑائی ہوتی ہے اور وہ زور زور سے بھونکنا شروع کرتے ہیں تو وہ ہنستے ہوئے کہتا ہے کوئی ان کتے کے بچوں کا منہ بند کرائے جاکر ایک دن میں بھی گھر میں تھا اور باہر کتوں کے لڑنے کی آواز آئی تو میں نے بھی زور سے کہا کہ کوئی ان کتوں کے بچوں کو چپ کرائے تو ابو اٹھ کے آگئے اور بہت ڈانٹا کہ یہ کتنے برے جملے بولے ہیں تم نے لگاؤں ایک جھانپڑ پر اس کے بعد میں کتے کو بھی کتا نہیں بولتا ڈوگی بول دیتا ہوں

ہاں لگتا بھی ڈرپوک سا ہے تبھی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
قصور اس کا بھی نہیں کہ بیچارے کو جگہ ہی وہ ملی کھڑے ہونے کو۔
ہاں تو ایسا نہیں بولتے نا۔۔۔ اچھا کیا آپ کے ابو نے آپ کو ڈانٹ دیا ورنہ کل کو آپ کیسے منع کر پاتے اپنے بچوں کو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا ابھی واپسی اس نام سے ٹیگ کرتا ہوں اور کیا آپ کا نام محفل سے باہر کچھ اور ہے کیا؟
محمد عبدالرؤوف
ارے واہ کمال ہے یہ تو ابھی تو نام کی فہرست میں صرف آپ کا نام ہی آیا ہے اس طرح سے تو
شکر ہے سمجھ آ گئی ورنہ آج کا سارا دن یہی سمجھانے میں لگ جاتا
 
اسی لئے تو ہم آپ کو "مان" گئے کہ آپ میں ذرا برابر تکبر نہیں ہے۔اور نہ ہی خود نمائی۔ شاباش جیتے رہئیے
یہ آپ نے پھر ویسے ہی کہا جیسے میری نانی اماں بولتی ہیں مجھے جب میں ان کو بازار سے پان اور تمباکو اور چونا لاکر دیتا ہوں کہ جیتے رہو
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو آپ مجھے وہ سب بھی بتائیں پھر میں اپنے سب دوستوں سے پہیلی پوچھوں گا کہ گلاب جامن سے یہ سب چیزیں نکال نکال کر دیکھائیں پر مجھے پتا ہے کوئی بھی کچھ نہیں نکال سکتا سب ایک نمبر کے کوڑھ مغز ہیں
ایویں بتا دیں۔۔ کچھ اپنا دماغ بھی استعمال کریں نا ورنہ ہم کسوٹی کھیلنے کو تیار ہیں۔
 
آخری تدوین:
ہاں لگتا بھی ڈرپوک سا ہے تبھی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
قصور اس کا بھی نہیں کہ بیچارے کو جگہ ہی وہ ملی کھڑے ہونے کو۔
ہاں تو ایسا نہیں بولتے نا۔۔۔ اچھا کیا آپ کے ابو نے آپ کو ڈانٹ دیا ورنہ کل کو آپ کیسے منع کر پاتے اپنے بچوں کو۔
وہی تو جب بڑے کوئی بات بتاتے ہیں تو میں فورا سیکھ جاتا ہوں پھر امی مجھے شاباش بھی دیتی ہیں کہ یہ بہت جلدی سب باتیں سیکھ جاتا ہے لیکن بچوں والی بات آپ کررہی ہیں تو مجھے شرم آتی ہے آپ کو نہیں آتی ہے کیا ؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے میرا نام تو عبدالرؤوف ہی ہے۔ اس فورم میں داخلے کے وقت میں نے اپنا نام انگریزی میں لکھ دیا تھا اور جب نام تبدیلی کے لیے انتظامیہ کو کہا تو پتا چلا کہ اس نام سے کوئی اور صاحب فورم میں موجود ہیں تب نام کے ساتھ محمد لکھا گیا
اب قوی امید ہے کہ جواب الجواب کی نوبت نہیں آئے گی :)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
حوصلہ روؤف بھائی حوصلہ۔۔
ابھی ابھی تو رانا صاحب نے بتایا ہے کہ ان کے والد صاحب انھیں پرلے درجے کا کوڑھ مغز کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے ہم سب پر فرض ہے کہ جو ہیں جیسے ہیں قبول کر لیں۔ کہیں دل ہی نہ دکھے کسی کا۔
 
عزت تو عزت ہوتی ہے۔۔۔ اس میں اس طرح اور اُس طرح والی کیا بات۔
اچھا ٹھیک ہم بتا دیتے ہیں عمر لیکن اس کے لئے کسوٹی کھیلنی پڑے گی۔
پھر نام معہ شناخت و عمر کے سامنے رکھ دیں گے تا کہ اچھے سے نقش ہو جائے دماغ پہ۔

ہاں تو کھیلیں گے؟ :rollingonthefloor:
ہاں لیکن دوستوں کو دوسری طرح سے عزت دیتے ہیں جیسے کہتے ہیں اور یار کیا حال ہے خیریت سے ہو لیکن بڑوں کو یہ والی عزت نہیں دیتے اگر میں اپنی دادی سے کہوں کہ اور یار کیا حال ہیں تو آپ کو نہیں پتا وہ میرا کتنا برا حال کردیں گی تو بڑوں کو دوسری والی عزت دینی پڑتی ہے
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
حوصلہ روؤف بھائی حوصلہ۔۔
ابھی ابھی تو رانا صاحب نے بتایا ہے کہ ان کے والد صاحب انھیں پرلے درجے کا کوڑھ مغز کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے ہم سب پر فرض ہے کہ جو ہیں جیسے ہیں قبول کر لیں۔ کہیں دل ہی نہ دکھے کسی کا۔
آپ کی یاداشت ابھی شاید ٹھیک نہیں ہوئی یہ کوڑھ مغز والی بات ابو نے تو کبھی نہیں کی یہ تو ہمیشہ دادی بولتی ہیں
 
کیونکہ مذہب ان کا خاندانی راز نہیں ۔ کبھی ان کے ذاتی راز جاننے کی کوشش کیجیے گا ۔ پتہ چل جائے گا ۔
نہیں میں کسی کی اس کی ذات والے راز نہیں معلوم کرتا ابو کہتے ہیں کسی کے راز کی ٹوہ مت لو ہوسکتا ہے تمہارے راز سب کو پتا چل جائیں گے لیکن میرا تو کوئی راز نہیں ہے پر امی کہتی ہیں کہ ابو جو کہتے ہیں وہ ہمارے بھلے کے لیے کہتے ہیں تو اس لیے میں کسی کا راز نہیں جانتا
 
Top