تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن ہمارے یہاں معاملہ دیگر ہے ۔۔۔ہم سےکچھ بھی اوجھل نہیں ہوتا اکمل - عقل چپ ہو جائے تو جنوں بولتا ہے
ہم نے دوسری طرف سے اوجھل ہونے کی بات پر بولا کہ جب سامنے والے کو یاد نہ رہے۔
ہمیں شعروں کی کچھ خاص سمجھ نہیں ہے۔ :D
 
اکمل زیدی

محفلین
ہم نے دوسری طرف سے اوجھل ہونے کی بات پر بولا کہ جب سامنے والے کو یاد نہ رہے۔
ہمیں شعروں کی کچھ خاص سمجھ نہیں ہے۔ :D
مجھے معلوم ہے اسی لیے شعر کہہ دیا برجستہ کے یہاں چل جائے گا ۔۔۔:D
۔۔۔اس پر ہمیں ایک مزیدار بات یاد آگئی ایک بار ایک بندے نے دوسرے پوچھا تمھیں انگریزی آتی اس نے کہا ہاں جسے بالکل نہیں آتی اس سے اچھی آتی ہے اور جسے بہت اچھی آتی ہے اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں آتی ۔۔۔:LOL:
 
پھر تو داد ادھار رہ گئی۔۔۔ بھر بھر ٹوکرے داد قبول کیجئیے۔ اور ایک چکر مشاغل والے زمرے میں لگائیے۔۔۔ کچھ داد ہمیں بھی چاہئیے۔۔۔ ہمارا قلم نہیں "ہاتھ" چلتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
لیکن ہمارے یہاں معاملہ دیگر ہے ۔۔۔ہم سےکچھ بھی اوجھل نہیں ہوتا اکمل - عقل چپ ہو جائے تو جنوں بولتا ہے
واہ واہ بھیا
بہت اعلیٰ
ہم آج تک آپکو بیسن اور بیلنس والے بھیا ہی کہتے ہیں بھابھی بچے کیسے اتنی مصروفیت ہوگئی ہے کہ آنا جانا اتنا کم ہے ناشتے کا جب سوچا جاتا ہے اُسی وقت اس کرونا کی حشر سامانیاں آڑے آ جاتیں ہیں ۔۔۔۔سلامت رہیے بہت ساری دعائیں :):):):)
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے پیارے سے چاند سے بھیا بہنا ہاتھ جوڑ کے معافی مانگ رہی ہے اپنے شہزادے بھیا کا نام ٹیگ ہونے سے رہ گیا :cry::cry:اب یہ بھی تو ہے نا بھیا آپکی آپا بوڑھی ہو گیئ ہیں تو بس بھول کی معافی :crying3::crying3:
اچھے بھیا ہیں نا ہمارے۔۔۔۔
 
ہائے اللہ سیما آپا یوں تو نہ کہیں نا۔۔۔ بوڑھے ہوں آپ کے دشمن۔

اور آپ بھلا کیوں معذرت کر رہی ہیں۔۔۔ ان کا اپنا بھی تو فرض ہے نا کہ ایک آدھ دن بعد آ کر چیک کر لیا کریں کہ کوئی نیا مہمان تو نہیں آیا محفل میں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی ابھی صاحب سے گھرکی کھائی ہے کہ اپنی صحت سے کھیلنا بند کریں ۔ ۔ تو اب تو سونا ہی پڑے گا دوستوں ۔ ۔:LOL:
ایک بار پھر شب بخیر :LOL:

صابرہ آپا اب تو پھر سے "شب بخیر " کا وقت ہونے والا ۔۔۔ کیا واقعی میں بھائی صاحب کی گُھرکی نے اتنا زیادہ اثر کیا ہے کہ ہمجولیوں کو ہی بھلائے بیٹھی ہیں۔
اب تو ہم محمد عبدالرؤوف بھائی سے لڑتے جھگڑتے بھی بور ہو گئے۔ ڈیجیٹل والے سید عاطف علی بھائی بھی آج مصروف ہیں۔ کوئی گھاس ہی نہیں ڈال رہا ہمیں۔ ہم کچن کے ساتھ ساتھ محفل میں بھی۔
 
صابرہ امین

مگرمچھ سے بیر رکھنا کوئی عقلمندی ہے بھلا :ROFLMAO:
ویسے ان کا نام تو ناحق لیا۔ ان کی بات ڈیڑھ دو گھنٹے نہ بھی مانتے تو کچھ نہیں ہونا تھا ۔ہمارا خود ہی نیند سے برا حال تھا ۔ ورنہ وہ کبھی ہم پر کچھ مسلط نہیں کرتے (یعنی کر ہی نہیں سکتے )۔:LOL:
 
یہ ہوئی نا وومین پاور۔۔۔ ڈرنے کا نہیں ہر گز۔۔۔ ہاں احترام اپنی جگہ۔

لیکن ہمیں مگر مچھ بولا یا مگر مچھ ہی کو مگر مچھ بولا؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں

کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میں
قاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

یہ شاعری ہے یا دہشت گری

لیکن ایسے بھی تو نہیں لکھ سکتے نا بھائی

یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال
متاع جان ہیں تیرے قول و قسم کی طرح
گذشتہ سال انہیں میں نے گن كے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

کا فی سنجیدہ و رنجیدہ مزاح لگ رہا ہے ۔ :ROFLMAO:
اس سے پہلے کہ صابرہ امین آپا اپنی لڑی کی حالت زار دیکھتے ہوئے رنجیدہ ہوں۔۔۔ ہم یہاں اٹھ آئے۔

ہاں تو خط کی بات ہو رہی تھی نا۔۔

پہلے میرے خط كے اس نے
اک انجانے خوف سے ڈر کر
ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے
اب
اک حسین احساس كے تابع
جس کا کوئی نام نہیں ہے
پچھلے کتنے ہی گھنٹوں سے
دروازے کی اوٹ میں چھپ کر
ٹکڑے جوڑ رہی ہے پاگل

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بھی تو ہو سکتا ہے عاطف بھائی

چند تصویرِ بتاں چند حسینوں کے خطوط
بعد مرنے کے مرے گھر سے یہ ساماں نکلا

اللہ خیر کرے یہ روؤف بھائی کہاں غائب ہیں۔۔ آتے ہیں ریٹنگ دے کر چلے جاتے ہیں۔
 
Top