بہت ہی حیرت کی بات ہے

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی کس زمانے کی بات کر رہی ہیں، وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے اب تو اڑتی ہوئی کو بھی پکڑ کر پکا کر کھا جاتے ہیں۔

کوئی وقت تھا کہ اونٹ کو یہاں پر سواری اور باربرداری کے لیے پالتے تھے اب تو صرف اور صرف کھانے کے لیے پالتے ہیں۔ تو کیا کم از کم ایک اونٹ کا گوشت فریج میں رکھنے کی جگہ ہے۔ اور ہاں ایک بات اور کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
شکریہ، عمدہ اور بہت عمدہ کے بعد ایک نئے لفظ کا اضافہ “ بلا تبصرہ “
دیکھا، معذرت کو بھول گئے :(

بھولا نہیں تھا، مجھے یاد تھا، لیکن پھر آپ نے کہنا تھا کہ میں کہاں اور کب معذرت کی ہے تو میں کہاں ڈھونڈتا رہتا، اس لیے چھوڑ دیا تھا۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
F@rzana نے کہا:
ڈاکٹر عباس کیا آپ سندھی ہیں؟ یا فقط سندھ میں مقیم ہیں؟
بہن جی میرے والدین 1946 میں پنجاب سے سندہ آے تھے ۔میں یہاں پر ھی پیدا اور پلا بڑھا ھوں۔اور پرائمری سے لے کر MBBS تک تعلیم بھی یہاں کی ھے۔اب بھی پنجاب بہت آنا جانا رھتا ھے
میرا ووٹ اور ڈومیسائل سندہ کا ھے اور سروس بھی یہاں پر کر رھا ھوں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
F@rzana نے کہا:
وہ تو ڈاکٹر صاحب خود ہی بھیجنے والے ہیں، آپ کو فکر کیوں لگ گئی؟
البتہ ہمارے پاس پہلے سے ہی ڈھیر ساری اجرکیں اور شیشوں والی ‘رلیاں‘ پہلے سے ہی ہیں
ہم نے آپ سے اونٹ کی فرمائش کی کیا؟ :lol:
میرے گاوں کے کافی لوگ انگلینڈ میں ھیں ۔اور آتے جاتے رھتے ھیں ۔بس آپ ایڈریس پوسٹ کر ڈالیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں ڈاکٹر صاحب کو پکا کرنے کے لیے کہہ رہا تھا کہ کہیں پہلے ہی مکر نا جائیں۔ اب دیکھ لیں خود ہی مان گئے ہیں۔ چلیں موقع سے فائدہ اٹھا لیں۔ :wink:
 

F@rzana

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
F@rzana نے کہا:
وہ تو ڈاکٹر صاحب خود ہی بھیجنے والے ہیں، آپ کو فکر کیوں لگ گئی؟
البتہ ہمارے پاس پہلے سے ہی ڈھیر ساری اجرکیں اور شیشوں والی ‘رلیاں‘ پہلے سے ہی ہیں
ہم نے آپ سے اونٹ کی فرمائش کی کیا؟ :lol:
میرے گاوں کے کافی لوگ انگلینڈ میں ھیں ۔اور آتے جاتے رھتے ھیں ۔بس آپ ایڈریس پوسٹ کر ڈالیں۔[/q

شکریہ ان ایڈوانس ڈاکٹر صاحب،
ایڈریس بھیجنے میں کیا دیر لگے گی ابھی آیا۔۔۔۔۔
پر آپ بھیج کیا رہے ہیں؟؟؟

:shock:
 

تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:
ارکان محفل

میں کم از کم ایک یا دو ماہ کے لیے غائب ہورہا ہوں - میں نے اب تک دو پراجیکٹ ختم کرنے میں سُستی کی ہے۔ ایک ناول “حیوانوں کی بستی“ اور دوسری“ تاریخ زبان اردو“۔ لہذا میں ان ہر توجہ دوں گا۔اور دوسرے صحت بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ اسلئے آرام کی بھی ضرورت ہے۔
جب فرصت ملی اور دل چاہا تو آپ لوگوں کی پوسٹنگ دیکھ لیا کروں گا۔میں ناول سیکشن میں “حیوانوں کی بستی“ کی قسط جاری رکھوں گا

تفسیر :cry:


بڑے بھیا کدھر ہیں ؟ :roll: بہت دن ہوئے ذرا آکے ادھر کو اپنا خیر خبر تو بتاتے جآتے ۔ قسم سے مٹھائی نہیں مانگوں گی :lol: سامنے آجائیے جہاں کہیں بھی ہیں ۔
 

تیشہ

محفلین
:( :? بڑے بھیا مایوسی کفر ہے ۔ :wink: جلدی سے نئے گوشے سے نکل کر آجائیے ۔ :lol: میں آپکو بڑا ہی یاد کر رہی ہوں ۔ :p


:lol: مگر مٹھائی نہیں مانگوں گی باہر نکل آئیے ۔ :oops:
 
رضوان سے میری بات ہوئی تھی ، آجکل گھر کی شفٹنگ کے چکر میں کافی مصروف ہیں اور اس وجہ سے نیٹ بھی نہیں ہے۔

سیمل نے شاید ایم اے انگلش میں داخلہ لے لیا ہے اور سارا کا ماورا ایک دھاگے پر بتا رہی تھی کہ رمضان کی وجہ سے مصروفیت زیادہ ہے تو نہیں آ پا رہیں۔

فرذوق کا میں اس دفعہ لاہور جا کر خود پتا کرتا ہوں۔ :lol:
 
Top