بہت ہی حیرت کی بات ہے

آصف

محفلین
ایک سعید شوبی صاحب ہوتے تھے۔ وہ بھی معلوم ہوتا ہے عرصے سے غائب ہیں۔ کوئی اتا پتا؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ان کی بھی کوئی خیر خبر نہیں، اور بھی کئی ساتھی لاپتہ ہیں۔ تازہ ترین میں رضوان اور ظفری کے وارنٹ جاری ہونے چاہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
مگر سب سے پہلے تو ثناءاللہ صاحب کی خبر لینی چاہیے کہ وہ جون سے غائب ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
آخری خبریں آنے تک ان کی بیوی ان کو لیکر سوات گئی تھی تب سے لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان کی بیوی نے ہی ان کو اغوا کر کے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
 
آصف نے کہا:
ایک سعید شوبی صاحب ہوتے تھے۔ وہ بھی معلوم ہوتا ہے عرصے سے غائب ہیں۔ کوئی اتا پتا؟؟

خوب یاد دلایا آصف ، بہت کام کا لڑکا تھا اور بڑے چھکے لگانے کے بعد پھر پس منظر میں چلا گیا۔ آخری دفعہ میری بات ہوئی تو بتایا کہ بی اے کے امتحانوں کی وجہ سے نہیں آرہا۔ میں نے لغت کے بارے میں بتایا تھا بہت خوش ہوا تھا اور کہہ رہا تھا کہ اس کے لیے جو خدمت ہو سکی کرے گا۔ میں نے کہا تھاکہ چند مشہور الفاظ اور محاوروں پر فلیش فائلز بنوانی ہیں ، اس وقت تک رضامند تھا اب بھی ہوجائے گا اچھا لڑکا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
آخری خبریں آنے تک ان کی بیوی ان کو لیکر سوات گئی تھی تب سے لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان کی بیوی نے ہی ان کو اغوا کر کے یرغمال بنایا ہوا ہے۔



اب ان بچاروں کو ہنی مون تو آرام سے منانے دئجئیے ، ابھی تو شادی ہوئی آپ سب انکی کھوج میں لگ گئے ہیں :p :D
 

شمشاد

لائبریرین
15 جون کو شادی ہوئی تھی اور آج 27 ستمبر ہے۔ اتنا لمبا ہنی مون۔

اور ہاں یاد آیا آج آپ کی ایک ملاقات ہے۔ پتہ ہے ناں آپ کو۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ میں تو ڈر ہی گئ تھی سوات کا نام سن کر، کہ میرا علاقہ ہے۔ کہیں مجھ پر اغوا کا الزام نہ آپڑے۔ مگر شکر ہے آپ نے وضاحت کردی کہ ان کی بیوی نے ان کو اغوا کیا ہے
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
15 جون کو شادی ہوئی تھی اور آج 27 ستمبر ہے۔ اتنا لمبا ہنی مون۔

اور ہاں یاد آیا آج آپ کی ایک ملاقات ہے۔ پتہ ہے ناں آپ کو۔


ہاں جی شکریہ :) مجھے بروقت آپ کا ٹیکیسٹ ملا ، ویسے میں نے ڈورپر لکھکر لگا رکھا تھا آج میٹر والوں نے آنا ہے ۔
 

تیشہ

محفلین
:? نہیں آئے میں انتظار کر کرے چلی گئی اور یہی ہوتا ہے جو ٹائم دیا لکھا ہوا ہوتا ہے اس پر مجال ہے کبھی آجائے۔ :? جب میں بچوں کو سکول لینے نکل جاتی ہوں اس وقت آجاتے ہیں اور پھر ڈور بیل بجا بجا کر چلے جاتے ہیں ، اب کل فون کر کے پتا کرتی ہوں ،
 

تیشہ

محفلین
نہیں یہاں کبھی کبھار ایسا کرتے ہیں ، انکا ٹائم کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ صبح نو بجے سے لیکر چار بجے کے دوران کسی بھی وقت اس وقت کے بیچ بیچ آنا ہوتا ہے ، مگر میرے جسکو کبھی آنا ہو وہ تین بجے آتے ہیں جبکہ اس وقت میں گھر سے نکل چکی ہوتی ہوں ،

جیسے گیس ، میٹر ریڈرآتے ہیں تو پہلے ذرا نہیں آتے عین اسوقت آن دھمکتے ہیں جب میں سکول گئی ہوئی ہوتی ہوں ، ایسے بہت سے اپوائنمنٹ میری مس ہوتیں ہیں جو گھر کے کاموں کی ہوتیں ہیں ، حالانکہ کم بحتوں کو پتا بھی ہوتا ہے چھٹی کا وقت ہے بندہ سکول آیا گیا ہوگا ، :? آتے ہی اسی وقت ہیں ، اور ظاہر ہے گھر کوئی ہوگا تو ڈور کھلے گا نا ، واپس چلے جاتے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ کے ساتھ ایسا اکثر ہوتا ہے تو پھر تو آپ کو اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا ہی پڑے گا۔
 

تیشہ

محفلین
:( اوہو ، بڑے بھیا سچ مچ کام سے ہی غائیب ہورہے ہیں نا؟ :roll: کہیں اپنی گرل فرینڈ کے خوف سے تو نہیں غائیب ہورہے کہ ناراض تھی ، :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جہاں رہیں خوش رہیں لیکن محفل سے ناطہ نہ توڑئیے گا۔
اور اپنا خیال رکھیئے گا۔
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
اگر آپ کے ساتھ ایسا اکثر ہوتا ہے تو پھر تو آپ کو اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا ہی پڑے گا۔


necxt, میں ڈور پر بڑا سا پرچہ لکھکر لگایا کروں گی کہ بھائی :D اب آ ہی گئے ہو تو دس منٹ ویٹ کرلو کیا جاتا ہے ، ؟ میں دس پندرہ منٹ میں لوٹتی ہوں ۔ :D
 

تیشہ

محفلین
ہاں آئیندہ یہی کیا کروں گی ، انتظار کرلیں گے تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی اور پر تین بجے نہیں آیا کریں گے ۔
 
Top