بہت ہی حیرت کی بات ہے

شمشاد

لائبریرین
فیصل عظیم بھی گم ہیں۔ اور ایک ثناء اللہ صاحب بھی ہوا کرتے تھے جنکو ان کی نئی نویلی دلہن نے اغوا کر لیا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا، اسی طرح رانا قدیر بھی گم ہیں۔ آصف بھائی کا نام لکھنا تھا کہ وہ دکھائی دے گئے آج۔ راجہ نعیم بھی گم ہیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہماری لائبریری کی باس صاحبہ، سسٹرسیدہ شگفتہ کافی دنوں سے غیرحاضر ہیں۔ اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ وہ ٹھیک ٹھاک ہوں۔
(آمین ثم آمین)
والسلام
جاویداقبال
 
سلام
ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں میرا دم
آہ کرتا ہوں تو سیاد خفا ہوتا ہے
قیصرانی بھائی اگر اس میں کوئی غلطی ہوتو معافی کی درخواست پہلے سے ساتھ میں لے کر آیا ہوں ۔
 

الف عین

لائبریرین
وہاب اعجاز کو بھی میں یاد کر رہا تھا کہ کل وہ نظر آ گئے۔ لیکن شاید کوئی پیغام دئے بغیر نکل لئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وہاب تو بتا رہے تھے کہ کالج میں جاب کر رہے ہیں تو وقت نہیں ملتا کہ رات کو دیر تک بیٹھ سکیں
 

رضوان

محفلین
بہت شکریہ ساتھیو کہ آپ سب لوگوں کو جوڑے رکھتے ہو ورنہ کارواں والے تو جو بچھڑ جائے اسے پیچھے چھوڑ خود وقت کی دھول میں روپوش ہوجایا کرتے تھے اور سسی کیچ مکران کی ریتوں پر کُرلاتی رہتی تھی۔
ممنوں ہوں خصوصی طور پر شمشاد اور محب کا کہ بزریعہ فون بھی رابطہ استوار رکھا۔
 
Top