بہت ہی حیرت کی بات ہے

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
“بہت ہی حیرت کی بات ہے“

یہ موضوع ہے یہاں کا جس کے تحت مجھے یہ حیرت ہے کہ عید کے بعد سے محفل کا جوش و ولولہ کدھر گیا؟
کئی ممبران غیر حاضر یا غائب ہیں!

یہی سوال مجھ سے بھی کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

میری بیماری ،ٹی وی، ریڈیو اور اخبار کی مصروفیات سے سب واقف ہیں لہذا مجھے تو چھوٹ مل جاتی ہے، پر باقی سب کو کیا ہوا؟
یہ پھیکا پھیکا سا سماں،کیوں؟
:shock:
یہ تو رمضان سے بھی پہلے کا حال ہے۔ ابھی تو کچھ نئے ممبران نے بالخصوص نوید ملک نے بہت رونق لگائی ہے۔ ورنہ تو۔۔۔‌:(
 

پاکستانی

محفلین
ہم تو یہاں سے کچھ نہیں کر سکتے، جن لوگوں کے پاس شمشاد بھائی کا رابطہ نمبر اور ایمیل ہیں اور خاص کر جو بھائی سعودیہ میں مقیم ہیں وہی آگے بڑھیں اور شمشاد بھائی کو منا کر واپس لائیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہم سب کی دعائيں رنگ لائيں ہیں شمشادبھائی اورسسٹرفرزانہ دونوں واپس آگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :D :D :D :D :D


والسلام
جاویداقبال
 
گھومتے گھومتے میں بھی آگیا ہوں اور اس دھاگے پر سوچا کہ خیریت کی اطلاع دے دوں اور کوشش کروں باقاعدہ ہونے کی۔

ویسے مجھے گلہ ہے کہ کسی نے مجھے پی ایم کرکے کسی دھاگے یا خیر خیریت کی اطلاع نہیں دی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی ایسے نہ کہیں، ہاں یہ صحیح ہے کہ ذ پ نہیں کیا، البتہ کئی ایک بار کئی دھاگوں پر آپ کا ذکرِ خیر کیا ہے اور آپ کے ساتھ ساتھ رضوان کا بھی ذکر کیا تھا کہ دونوں لازم و ملزوم سے ہو گئے ہیں۔
 
شمشاد میں بھی مذاق کر رہا ہوں جانتا ہوں ان محبتوں کو اس لیے ہی تو چاہے کچھ پیغام بھیجوں نہ بھیجوں دیکھ ضرور جاتا ہوں محفل کو۔

ویسے کچھ لوگوں نے واقعی بھلا رکھا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ آہستہ آہستہ یہ راز افشاں ہوگا :wink:

رضوان کا بھی ایک پیغام آج پڑھا تھا وہ کدھر غائب ہیں ؟ میں پتا کرتا ہوں کچھ دنوں میں :lol:

باقی ذرا مجھے تازہ ترین صورتحال تو بتائیں میں کافی لاعلم ہوں اور بہت سی خبریں ، دوستوں کے حال احوال اور چٹکلوں کے جاننے کا شائق ہوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو پھر آپ زیادتی کرتے ہیں ناں کہ دیکھ کر چلے جاتے ہیں اور کوئی پیغام نہیں لکھتے۔

اور نئی تازہ یہ ہے کہ کچھ نئے اراکین آئے ہیں اور خاصے فعال ہیں۔ محفل میں خوب رونق لگاتے ہیں۔

آپ کی، رضوان اور ظفری کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔
 

دوست

محفلین
اور ہاں تلمیذ صاحب بھی ہوا کرتے تھے ہمارے کرم فرما۔
وہ بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آرہے یہاں تو کسی کا ان سے قریبی رابطہ بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll: :roll: :roll:
 

پاکستانی

محفلین
میرا خیال ہے کہ ورڈبینک کی طرح ہمیں ایک ایمیل اور فون نمبر بینک یا بک بنانی چاہیے جس میں تمام ممبران کے ایمیل اور فون نمبر ہوں تاکہ ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو۔

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے اس بارے میں۔
 

دوست

محفلین
ویسے سہولت تو ہے پروفائل میں لیکن اکثر اراکین اپنا برقی پتہ نہیں دینا پسند کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

پاکستانی

محفلین
پروفائلز میں نے دیکھی ہیں وہاں بہت ہی کم لوگوں کے ایمیلز ہیں اور وہ بھی زیادہ تر نئے ممبرز کے ورنہ پرانے اور گھاگ ممبرز تو اپنا نشان تک نہیں چھوڑتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی کا پیغام آیا تھا۔ سبکو سلام لکھا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پھر سے فعال ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔

ظفری بھائی آپ بھی آ جائیں۔ آپ کی کمی بھی محسوس ہوتی ہے۔
 
Top