بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ دل کی ویرانی ہی عجب ہے، وہ بھی آخر کیا کرتے
جب دل میں ان کے رہتے بستے یہ ویرانی کم نہ ہوئی
(فانی بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
اِن چراغوں کو تو جلنا ہے ہوا جیسی ہو
درد کی راتوں کو ڈھلنا ہے ہوا جیسی ہو
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
دیارِ خواب کی گلیوں کا جو بھی نقشہ ہو
مکینِ شہر نہ بدلیں نظر دعا کرنا
(اعتبار ساجد)
 

راجہ صاحب

محفلین
راجہ صاحب یہ جگر مراد آبادی کی غزل شعر ہے اور دوسرے مصرعے میں ڈوب کر کی بجائے ڈوب کےجانا ہے۔

مطلع ہے :
اک لفظ محبت کا اتنا سا فسانہ ہے
سمٹے تو دلِ عاشق ، پھیلے تو زمانہ ہے

یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -


یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانہ ہے
جو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانہ ہے
(جگر مراد آبادی)
تصحیح کے لئے شکریہ :notworthy:
دیارِ خواب کی گلیوں کا جو بھی نقشہ ہو
مکینِ شہر نہ بدلیں نظر دعا کرنا
(اعتبار ساجد)
اے تیز ہوا میرا دھواں دیکھ کے جانا
بجھ کر بھی نشانِ رہِ منزل تو رہوں گا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دیکھ تجھ سے وفا کی کہ بے وفائی کی
چلو میں اور کہیں مبتلا رہا سو رہا
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
(احمد فراز)
 

جاسم

محفلین
تم سمجھتے ہو یہ شب آپ ہی ڈھل جائے گی؟
خود ہی ابھرے گا نئی صبح کا زریں پرچم؟
شاعر: نامعلوم
 

شمشاد

لائبریرین
جاسم صاحب بیت بازی کے اصول کے مطابق آپ کو تو حرف الف سے شعر دینا تھا، جبکہ آپ نے حرف ت سے شعر دیا ہے۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

میں جس کو اپنی گواہی میں لے کے آیا ہوں
عجب نہیں کہ وہی آدمی عدو کا بھی ہو
(افتخار عارف)
 

جاسم

محفلین
اوہ، سوری بھائی۔
وقت کی گردشوں کا بھروسہ ہی کیا، مطمئن ہو کے بیٹھیں نہ اہل چمن
ہم نے دیکھے ہیں ایسے بھی کچھ حادثے، کھو گئے راہنما، لٹ گئے راہزن
(عامر عثمانی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ترا خدا کوئی اور ہے نہ مرا خدا کوئی اور ہے
یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے
(صابر ظفر)
 

جاسم

محفلین
یہ جُدائیوں کے رستے بڑی دور تک گئے ہیں
جو گیا وہ پھر نہ آیا، میری بات مان جاو
(شاعر : نامعلوم)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top