نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں چراغ ہم نے جلائے ہوا کے رستے میں
عمران شناور محفلین جنوری 24، 2012 #604 یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم )جون ایلیا(
سارہ خان محفلین جنوری 24، 2012 #605 محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارہ بانٹ لیتے ہیں احمد فراز
فرحت کیانی لائبریرین جنوری 24، 2012 #606 نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش ، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لُٹا دیا ۔ فیض احمد فیض
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش ، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لُٹا دیا ۔ فیض احمد فیض
سارہ خان محفلین جنوری 24، 2012 #607 اکیلا خود کو جب محسوس کرتا ہوں کسی لمحے کسی امید کا چہرہ کوئی غم ڈھونڈ لیتا ہوں اعتبار ساجد
بانیاز خان محفلین جنوری 25، 2012 #608 نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
مغزل محفلین جنوری 25، 2012 #609 یم فرات رواں ہے میانِ دیدہ و دل نہ دامنوں کو خبر ہے نہ آستینوں کو نصیر ترابی
بانیاز خان محفلین جنوری 25، 2012 #610 واعظ سے فراز اپنی بنی ہے نہ بنے گی ہم اور طرح کے ہیں جناب اور طرح کے
امیداورمحبت محفلین جنوری 25، 2012 #611 یہ محرومی نہیں پاس وفا ہے کہ کوئی تیرے سوا دیکھا نہ جائے گا فراز
مغزل محفلین جنوری 26، 2012 #612 اچھا ہوا کہ تو نے فراموش کردیا ورنہ مجھے جو دکھ تھے بہت لادوا نہ تھے (بر بنائے بیت بازی)
بانیاز خان محفلین جنوری 26، 2012 #613 یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجیے اگ آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے
امیداورمحبت محفلین جنوری 27، 2012 #614 یوں دل لرز اٹھا ہے کسی کو پکار کر میری صدا بھی جیسے کہ میری صدا نہ تھی
زبیر مرزا محفلین مارچ 8، 2012 #617 یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں ان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 8، 2012 #618 نہ گل ہیں نہ غنچے نہ بوٹے نہ پتے ہوئے باغ نذرِ خزاں کیسے کیسے (امیر مینائی)
زبیر مرزا محفلین مارچ 8، 2012 #619 یہ سوچ کے دل پھر سے ہے آمادہء الفت ہر بار محبت میں خسارہ نہیں ملتا
شمشاد لائبریرین مارچ 8، 2012 #620 امیرؔ اب سخن کی بڑی قدر ہو گی پھلے پھولیں گے نکتہ داں کیسے کیسے(امیر مینائی)