بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے ، پھول کدھر جائے گا
پروین شاکر
 

شمشاد

لائبریرین
اے دیکھنے والو مجھے ہنسہنس کہ نہ دیکھو
تم کو بھی محبت کہیں مجھسا نہ بنا دے
(بہزاد لکھنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
کيوں لب ِ التجا کو دوں جنبش
تم نہ مانو گے، اور نہ ماني ہے
(جوش ملیح آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
ناصر کاظمی کا شعر ہے اور کچھ اسطرح ہے :​
اے دوست ہم نے ترکِ محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
------------------------------------------------------------------------------------------
یاد آتا ہے روز و شب کوئی
ہم سے روٹھا ہے بے سبب کوئی
(ناصر کاظمی)
 

مہ جبین

محفلین
یوں تو اے بزم جہاں! دلکش تھے ہنگامے ترے
اک ذرا افسردگی تیرے تماشاؤں میں تھی
اقبال
اوپر والا شعر درست نہیں تھا ۔ مجھ سے غلطی ہوگئی
 

مہ جبین

محفلین
اصل میں اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لئے ایک زمانہ بیت گیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غلطی ہو جاتی ہے اور پھر اس کا احساس ہوتا ہے کہ کچھ غلط لکھ دیا ، یقیناً یہ ادبی ذوق رکھنے والوں کو گراں گزرتا ہوگا سو معذرت
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اچھا نہیں لگتا یہ جو آپ ہر دفعہ معذرت چاہتی رہتی ہیں۔
کھیل ہے اس میں غلطیاں ہوتی ہی رہتی ہیں۔
--------------------------------------------------------------------------------

اُسی غزل کا ایک اور شعر :

یاد آتی ہیں دور کی باتیں
پیار سے دیکھتا ہے جب کوئی
(ناصر کاظمی)
 

مہ جبین

محفلین
کھیل ہو یا زندگی کا کوئی بھی شعبہ، جب بھی اور جہاں بھی غلطی ہو جائے اس کو فوراً تسلیم کرلینا اچھا ہے

یہی آدم ہے سلطاں بحر و بر کا؟
کہوں کیا ماجرا اس بے بصر کا !
اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
غلطی تسلیم کرنا اور بات ہے اور معذرت طلب کرنا اور بات ہے۔​
------------------------------------------------------------------------------​
اے درد بتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں یا آپ دلِ دلِ بےتاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
 

مہ جبین

محفلین
نسل در نسل کے افکار غزل سے نکلا۔۔!
اتنی دیواروں سے میں اپنے عمل سے نکلا
منیر نیازی
 

شمشاد

لائبریرین
یا مجھے افسرِ شاہانہ نہ بنایا ہوتا
یا میرا تاج گدایا نہ بنایا ہوتا
(بہادر شاہ ظفر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top