یاد ماضی عذاب ہے یارب چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
مہ جبین محفلین مارچ 9، 2012 #623 لائی حیا ت آئی قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے وعلیکم السلام بھانجے بدیہہ گوئی بھی خوب ہے واہ
لائی حیا ت آئی قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے وعلیکم السلام بھانجے بدیہہ گوئی بھی خوب ہے واہ
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #624 مہ جبین نے کہا: لائی حیا ت آئی قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس شعر کے پہلے مصرعے میں گڑبڑ ہے۔ ایسے ہونا چاہیے لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
مہ جبین نے کہا: لائی حیا ت آئی قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس شعر کے پہلے مصرعے میں گڑبڑ ہے۔ ایسے ہونا چاہیے لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #625 یہ اور بات کہ شیشہ تھا درمیاں منصورچراغ ہوتا ہے جیسے وہ جسم ایسا تھا(منصور آفاق)
مہ جبین محفلین مارچ 9، 2012 #626 شمشاد نے کہا: اس شعر کے پہلے مصرعے میں گڑبڑ ہے۔ ایسے ہونا چاہیے لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واقعی شمشاد بھائی آپ نے صحیح کہا ، مجھ سے ٹائپنگ میں غلطی ہو گئی ۔ اصلاح کا شکریہ
شمشاد نے کہا: اس شعر کے پہلے مصرعے میں گڑبڑ ہے۔ ایسے ہونا چاہیے لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واقعی شمشاد بھائی آپ نے صحیح کہا ، مجھ سے ٹائپنگ میں غلطی ہو گئی ۔ اصلاح کا شکریہ
مہ جبین محفلین مارچ 9، 2012 #628 اس زلف پہ پھبتی شب دیجور کی سوجھی اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #629 یہ الگ اس مرتبہ بھی پشت پر خنجر لگایہ الگ پھر زخم پچھلے زخم کے اندر لگا(منصور آفاق)
مہ جبین محفلین مارچ 9، 2012 #630 اسی کشمکش میں گزریں مری زندگی کی راتیں کبھی سوزو ساز رومی، کبھی پیچ و تاب رازی
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #631 یہ تو اک بے مہر کا مذکورہ ہے تم نے جب وعدہ کیا ایفا کیا (ابن انشاء)
مہ جبین محفلین مارچ 9، 2012 #632 اگر کچھ آشنا ہوتا مذاق جبہ سائی سے تو سنگ آستان کعبہ جا ملتا جبینوں میں
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #633 نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھے میں بے ادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا (احسان دانش)
امین عاصم محفلین مارچ 9، 2012 #634 انا پرست بڑی مشکلوں سے مارے گئے اذیتوں سے نہیں، بخششوں سے مارے گئے (امین عاصم)
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #635 یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں (احمد فراز)
محمد بلال اعظم لائبریرین مارچ 9، 2012 #636 نابینا جنم لیتی ہے اولاد بھی اُن کی جو قوم دیا کرتی ہے تاوان میں آنکھیں
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #637 نہ چھپا کہ زخم وفا ہے کیا، تری آرزؤں کی کتھا ہے کیاتری چارہ گر نہ یہ زندگی نہ جہان میرے قریب آ(اعتبار ساجد)
نہ چھپا کہ زخم وفا ہے کیا، تری آرزؤں کی کتھا ہے کیاتری چارہ گر نہ یہ زندگی نہ جہان میرے قریب آ(اعتبار ساجد)
مہ جبین محفلین مارچ 9، 2012 #638 نظر لگے نہ کہیں اس کے دست و بازو کو یہ لوگ کیوں مرے زخم جگر کو دیکھتے ہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2012 #640 آپ کو تھوڑی سی تاخیر ہو گئی، خیر کوئی بات نہیں۔نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہواسے اتنی گرمئ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو(بشیر بدر)
آپ کو تھوڑی سی تاخیر ہو گئی، خیر کوئی بات نہیں۔نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہواسے اتنی گرمئ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو(بشیر بدر)