یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔۔!!
مہ جبین محفلین مارچ 15، 2012 #801 یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔۔!!
شمشاد لائبریرین مارچ 15، 2012 #802 اسی غزل کا اگلا شعر ہے : اب جفا کیجئے یا وفا کیجئے آخری وقت ہے بس دعا کیجئے (واجدہ تبسم)
مہ جبین محفلین مارچ 15، 2012 #803 یونہی افزائش وحشت کے جو ساماں ہونگے دل کے سب زخم بھی ہم شکل گریباں ہونگے غالب
زبیر مرزا محفلین مارچ 15، 2012 #804 یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سرِ راہ سیاہی لکھی گئییہی داغ تھے جو سجا کے ہم سرِ بزم یار چلے گئے
شمشاد لائبریرین مارچ 16، 2012 #808 رات نے ایسا پیچ لڑایا ٹوٹی ہاتھ سے ڈور آنگن والے نیم میں جا کر اٹکا ہو گا چاند
زبیر مرزا محفلین مارچ 16، 2012 #809 درد دل لکھوں کب تک؟جاؤں ان کو دکھلاؤں انگلیاں فگار اپنی خامہ خو نچکاں اپنا
شمشاد لائبریرین مارچ 16، 2012 #810 اُنہیں جب سے دیکھا ہے عابد نے یوںنہ آرام دن کو، نہ ہے شب کو خواب(عابد لاہوری)
زبیر مرزا محفلین مارچ 16، 2012 #811 برہم ہے بزمِ غنچہ بہ یک جنبشِ نشاطکاشانہ بس کی تنگ ہے غافل ! ہوا نہ مانگغالب
شمشاد لائبریرین مارچ 16، 2012 #812 گلے لگا کے جو سناتے تھے دل کی آہوں کو ترس رہا ہوں ان کی حسین بانہوں کو (شمیم جے پوری)
مہ جبین محفلین مارچ 16، 2012 #813 وہ تو کچھ ہو ہی گئی تم سے محبت ورنہ۔۔۔! ہم وہ خود سر ہیں کہ اپنی بھی تمنا نہ کریں
امیداورمحبت محفلین مارچ 16، 2012 #814 نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا ہوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں منیر نیازی
مہ جبین محفلین مارچ 16، 2012 #815 نہ سلیقہ مجھ میں کلیم کا ، نہ قرینہ تجھ میں خلیل کا میں ہلاک جادوئے سامری تو قتیل شیوہء آزری اقبال
امیداورمحبت محفلین مارچ 16، 2012 #816 یہ اور بات کہ پھولوں کا ذکر تھا ساغر کہ اتفاق سے پہنچی ہے بات کانٹوں تک ساغر صدیقی
شمشاد لائبریرین مارچ 16، 2012 #817 کبھی ہلال چمکتا تھا اور کبھی خنجر میانِ عشق و جوانی عجیب مرحلہ تھا (جوش ملیح آبادی)
مہ جبین محفلین مارچ 16، 2012 #818 کچھ سال پہلے ہم بھی بہت سادہ لوح تھے دنیا کو دیکھ دیکھ کے چالاک ہو گئے۔۔۔!
مہ جبین محفلین مارچ 16، 2012 #819 شمشاد نے کہا: کبھی ہلال چمکتا تھا اور کبھی خنجر میانِ عشق و جوانی عجیب مرحلہ تھا (جوش ملیح آبادی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ایک اک کرکے ستاروں کی طرح ڈوب گئے ہائے کیا لوگ مرے حلقہء احباب میں تھے
شمشاد نے کہا: کبھی ہلال چمکتا تھا اور کبھی خنجر میانِ عشق و جوانی عجیب مرحلہ تھا (جوش ملیح آبادی) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ایک اک کرکے ستاروں کی طرح ڈوب گئے ہائے کیا لوگ مرے حلقہء احباب میں تھے
مہ جبین محفلین مارچ 18، 2012 #820 دو دن سے کسی نے کوئی شعر نہیں لکھا تو اب میں ہی دے دوں یوں بند کئے بیٹھا ہوں آنکھوں کے دریچے جیسے وہ ہمیشہ مرے خوابوں میں رہے گا حزیں صدیقی
دو دن سے کسی نے کوئی شعر نہیں لکھا تو اب میں ہی دے دوں یوں بند کئے بیٹھا ہوں آنکھوں کے دریچے جیسے وہ ہمیشہ مرے خوابوں میں رہے گا حزیں صدیقی