بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اذانیں ابر پیما ہیں، تو سجدے آسماں فرسا
ذرا مسجد میں بھی اے دشمنِ ایمان و دیں آ جا
(جوش ملیح آبادی)
 

مہ جبین

محفلین
ایک سلگتی یاد، چمکتا درد ، فروزاں تنہائی۔۔۔۔۔۔۔۔!
پوچھ نہ اس کے شہر سے ہم کیا کیا سوغاتیں لائے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نئی رُتوں میں دکھوں کے بھی سلسلے ہیں نئے
وہ زخم تازہ ہوئے ہیں جو بھرنے والے تھے
(جمال احسانی)
 

مہ جبین

محفلین
یہ موسم ، رم جھم کا موسم، یہ برکھا یہ مست فضا
ایسے میں آؤ تو جانیں ، ایسے میں کب آتے ہو
حبیب جالب
 

شمشاد

لائبریرین
وہ لوگ میرے بہت پیار کرنے والے تھے
گزر گئے ہیں جو موسم گزرنے والے تھے
(جمال احسانی)
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے چاہا تھا کہ اندوہ وفا سے چھوٹوں​
وہ ستمگر مرے مرنے پہ بھی راضی نہ ہوا​
(چچا)​
 

مہ جبین

محفلین
اک فسانہ بن گیا مفہوم ایثار حسین
کیا سمجھنا چاہئے تھا اور کیا سمجھا گیا!!
حزیں صدیقی
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں ہے تلخ گوئی شیوہ ء سنجیدگاں لیکن
مجھے وہ گالیاں دیں گے تو کیا چپ سادھ لوں گا میں
(انور شعور)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں چُپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو
مور چکور پپیہا کوئل سب کو مات کرو
(قتیل شفائی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top