بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ اداس اداس سے بام و در، یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر​
چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو​
(فراز)​
 

شمشاد

لائبریرین
انساں عجب ہے طفلکِ ناداں جسے جلیل​
جس راہ چاہتی ہے چلاتی ہے زندگی​
(جلیل مانکپوری)​
 

سید زبیر

محفلین
زبیر بھائی آپ دو آنکھوں والی ھ جو انگریزی کے حرف h پر ہے، اسے بھی استعمال کیا کریں۔ بہی کی بھی ہونا چاہیے۔
شمشاد بھائی اصل میں میرے کی بورڈ میں مسئلہ ہے کل شاید ٹہیک ہو جائے ھ انگریزی کے حرف او سے اور ہ انگریزی کے حرف ایچ سے اّ رہیں کل امید ہے ٹھیک ہو جاینگے
 

شمشاد

لائبریرین

یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خُو مجھ میں
چُھپا ہوا ہے کہیں وہ شگفتہ رو مجھ میں
(انور شعور)
 

عمر سیف

محفلین
یہ کامیابیاں، یہ عزّت، یہ نام تم سے ہے
خُدا نے جو بھی دیا ہے مقام تم سے ہے
تمھارے دم سے ہیں میرے لہو میں کھلتے گلاب
میرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وہی اب ہے جو پہلے تھا ترنّم آبشاروں میں​
دکھاتی ہے کرشمے اب بھی قدرت کوہساروں میں​
(فیض)​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ صبح کی سفیدیاں، یہ دوپہر کی زردیاں
میں آئینے میں ڈھونڈتا ہوں، میں کہاں چلا گیا
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن زبیر بھائی آپ کو تو حرف ن سے شعر دینا تھا، حالانکہ آپ نے میرے پیغام کا اقتباس بھی لیا ہے، پھر بھی حرف واؤ سے شعر لکھ دیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top