بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین

یہ لوگ توٹی ہوئی کشتیوں میں سوتے ہیں
مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے
(احمد مشتاق)
 

عمر سیف

محفلین
یہاں سے اب کہیں لے چل خیالِ یار مجھے
چمن میں راس نہ آئے گی یہ بہار مجھے
تیری لطیف نگاہوں کی خاص جنبش نے
بنا دیا تیری فطرت کا رازدار مجھے
 

سید زبیر

محفلین
یہاں سے اب کہیں لے چل خیالِ یار مجھے
چمن میں راس نہ آئے گی یہ بہار مجھے
تیری لطیف نگاہوں کی خاص جنبش نے
بنا دیا تیری فطرت کا رازدار مجھے
یہ کوچے یہ نیلام گہردل کشی کے
یہ لٹتے ہوے کارواں زندگی کے
کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے
ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں
ساحر لدھیانوی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ارتقاءکا چلن کے ہر زمانے میں​
پرانے لوگ نئے آدمی سے ڈرتے تھے​
(احمد ندیم قاسمی)
 

عمر سیف

محفلین
نہ جانے کوفے کی کیا خبر ہو نہ جانے کس دشت میں بسر ہو
میں پھر مدینے سے جارہا ہوں ، مجھے دعاؤں میں‌ یاد رکھنا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کوچے یہ نیلام گہردل کشی کے
یہ لٹتے ہوے کارواں زندگی کے
کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے
ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں
ساحر لدھیانوی

نئے خیال اب آتے ہیں ڈھل کے ذہن میں​
ہمارے دل میں کبھی کھیت لہلہاتے تھے​
(احمد ندیم قاسمی)​
 

عمر سیف

محفلین
یہ سُخن جو ہم نے رقم کیے، یہ ہیں سب ورق تیری یاد کے
کوئی لمحہ صبحَ وصال کا، کئی شام ہجر کی مُدتیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لئے​
اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے​
(فراز)​
 

شمشاد

لائبریرین
یک جہتی سے منزل کی طرف ایسے رواں ہوں​
گردوں سے خدا اپنے ملائک بھی اتارے​
اجمل نذیر​
 

عمر سیف

محفلین
یہ اہلِ درد کی بستی ہے زرگروں کی نہیں
یہاں دِلوں کا بہت احترام کرتے ہیں
یہاں پہ سکہ اہلِ ریا نہیں چلتا
کہ اہلِ درد نظر سے کلام کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو​
کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو​
(فراز)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top