بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نجم اک عرصہ ہوا تائبِ ہوئے، لیکن ہنوز
پوچھتا رہتا ہوں ہر میکش سے میخانے کا حال
(نجم ندوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں​
تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا​
(بشیر بدر)​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
میری پگلی بیگم صاحبہ ابھی لو ۔۔۔ !!!!۔۔۔:blushing:

واہ کیا خوب بات کی تم نے :lovestruck:
لو میں دفتر سے چھٹی لیتا ہوں

بدیہہ گوئی ۔۔:lovestruck::happy:

بچھا کر اپنی آنکھیں راہ میں ہے منتظر کوئی
کہ ہے منزل فقط دو گام،آنا ہے تو آجاؤ:redheart:
(غ۔ن۔غ)

اور اب حرف نون سے شعر

ناصر یوں اس کی یاد چلی ہاتھ تھام کر
میلے میں اس جہان کے کھونے نہیں دیا

 

عمر سیف

محفلین
نہ گھر بار نہ کوئی ٹھکانہ خانہ بدوش ہیں
اپنا کام ہے چلتے جانا خانہ بدوش ہیں
چاند اور سورج ساتھی صدیوں صدیوں کے
دونوں سے رشتہ پرانا خانہ بدوش ہیں
 

سید زبیر

محفلین
نہ گھر بار نہ کوئی ٹھکانہ خانہ بدوش ہیں
اپنا کام ہے چلتے جانا خانہ بدوش ہیں
چاند اور سورج ساتھی صدیوں صدیوں کے
دونوں سے رشتہ پرانا خانہ بدوش ہیں
نشہ عشق کا گر ظرف دیا تھا مجھ کو
عمر کا تنگ نہ پیمانہ نہ بنایا ہوتا
بہادر شاہ ظفر
 

شمشاد

لائبریرین
اب زلیخا کو نہ بدنام کرے گا کوئی​
اس کا دامن بھی دریدہ، مرے دامن کی طرح​
(مرتضیٰ برلاس بیگ)​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یوں خیالوں کی تصویر قرطاس پر کیسے بن پائے گی
لفظ کھو جائیں گے فن کی باریکیاں ڈھونڈتے ڈھونڈتے

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top