بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو​
اسے اتنی گرمئ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو​
(بشیر بدر)​
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کم سمجھ سفرِ عمرِ یک نفس کو جمالؔ
اِس ایک راہ میں سارا جہان پڑتا ہے
(جمال احسانی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ بازی عشق کی بازی ہے جو چاہے لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں‌
 

شمشاد

لائبریرین
نئی بستی میں سبھی لوگ پُرانے نکلے
ہم جہاں کے تھے کوئی بھی نہ وہاں کا نکلا
(جمال احسانی)
 

شمشاد

لائبریرین
نسبتِ علم ہے بہت حاکمِ وقت کو عزیز
اُس نے تو کارِ جہل بھی بے علما نہیں کیا
(جون ایلیا)

 

سید زبیر

محفلین
اندھیری رتوں میں گریہ بے سبب کی توفیق
میسر إّےتو غم کی دولت سنبھال رکھنا
افتخار عارف
 

شمشاد

لائبریرین
اُدھر تھی لرزشِ صہبا، اِدھر خرامِ نگار
نرالی بحث چھڑی تھی، نیا مقابلہ تھا
(جوش)
 

سید زبیر

محفلین
اس بازوے قاتل کو چومو ،کس شان سے کاری وار کیا
مقتول صریحاً مجرم تھا ،کیوں سچائی سے پیار کیا
گمنام
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا​
تمہیں جس نے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو​
(بشیر بدر)​
 

شمشاد

لائبریرین
یُوں مِرے دل کے برابر تیرا غم آیا ہے​
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں​
(محسن نقوی)​
 

سید زبیر

محفلین
نجانے کن غموں کے جگنو چھپائے پھرتی ہے مٹھیوں میں
کئی دنوں سے اداس رہتی ہے ایک لڑکی سہیلیوں میں
نوشی جمال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top