بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید زبیر

محفلین
نظر ملا کے ذرا دیکھ مت جھکا آنکھیں
بڑھا رہی ہیں نگاہوں کا حوصلہ آنکھیں
محسن بھوپالی
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ہوگا "یک بیاباں ماندگی" سے ذوق کم میرا​
حبابِ موجۂ رفتار ہے نقشِ قدم میرا​
(چچا)​
 

شمشاد

لائبریرین
نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا
کام میں میرے ہے جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا
(چچا)
 

سید زبیر

محفلین
وہ سوتے جاگتے رہنے کا موسموں کا فسوں
کہ نیند میں ہوں مگر نیند بہی نہ اّئی ہو
پروین شاکر
 

سید زبیر

محفلین
یونہی بے سبب نہ پہرا کرو ،کوئی شام بہر پہ رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے ،اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
بشیر بدر
 

شمشاد

لائبریرین
زبیر بھائی اصل شعر ایسے ہے :

یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو​
وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو​
-----------------------------------------------------------​
وہ موجود ہیں اور ان کی کمی ہے محبت بھی تنہائی یہ دائمی ہے​
(خمار بارہ بنکوی)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top