بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین

یہ دُنیا کسی کی نہ تھی اور نہ ہوگی
یہ شکوہ، شکایت، گلہ رہنےدیجے
(مومن خان شوق)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہی ہوا، یہی بے مہر و بے لحاظ ہو​
یہی نہ ہو تو چراغوں میں روشنی بھی نہ ہو​
افتخار عارف​
 

شمشاد

لائبریرین

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں
جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
(خمار بارہ بنکوی)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لُٹا دیا
- فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
نفس نہ انجمنِ آرزو سے باہر کھینچ
اگر شراب نہین انتظارِ ساغر کھینچ
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی دکھ کسی کو دینا نہیں خوب ورنہ کہتا
کہ مرے عدو کو یا رب ملے میری زندگانی
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ شعلے میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا
کوئی بتاؤ کہ وہ شوخِ تند خو کیا ہے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
(چچا)
 

عمر سیف

محفلین
نظر نظر بے قرار سی ہے نفس نفس پراسرار سا ہے
میں جانتا ہوں تم نہ آؤ گے پھر بھی کچھ انتظار سا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟​
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں میں​
(چچا)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top