یا خدا ! جسم میں جب تک میرے یہ جان رہے تجھ پہ صدقے- تیرے محبوب پہ- قربان -رہے ( الشفا )
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 6، 2012 #61 یا خدا ! جسم میں جب تک میرے یہ جان رہے تجھ پہ صدقے- تیرے محبوب پہ- قربان -رہے ( الشفا )
شمشاد لائبریرین اپریل 6، 2012 #62 یہی لگتا ہے بس وہ شورشِ دل کا سبب کبھی ہنگامہ، تخلیق میں شامل نہیں ہو گا (منصور آفاق)
تبسم محفلین اپریل 7، 2012 #63 آباد جس میں تجھ کو دیکھا تھا ایک مدت اُس دل کی مملکت کو اب ہم خراب دیکھا
اپلو ٹپلو محفلین اپریل 7، 2012 #64 اپنے بالوں کی سفیدی پہ سہم جاتا ہوں زندگی اب تیری رفتار سے ڈر لگتا ہے
شمشاد لائبریرین اپریل 7، 2012 #66 اپلو ٹپلو نے کہا: اپنے بالوں کی سفیدی پہ سہم جاتا ہوں زندگی اب تیری رفتار سے ڈر لگتا ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اپلو ٹپلو صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
اپلو ٹپلو نے کہا: اپنے بالوں کی سفیدی پہ سہم جاتا ہوں زندگی اب تیری رفتار سے ڈر لگتا ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اپلو ٹپلو صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
شمشاد لائبریرین اپریل 7، 2012 #67 اے گلستانِ شب کے چشم و چراغ کبھی اجڑے دلوں کے بَن میں آ (ناصر کاظمی)
ص صائمہ شاہ محفلین اپریل 7، 2012 #68 آ کہ اب تسلیم کر لیں تو نہیں تو میں سہی کون مانے گا کہ ہم میں بےوفا کوئی نہیں احمد فراز
شمشاد لائبریرین اپریل 7، 2012 #69 نصیبِ صحبتِ یاراں نہیں تو کیا کیجیے یہ رقص سایہِ سرو چنار کا موسم (فیض احمد فیض)
ص صائمہ شاہ محفلین اپریل 7، 2012 #70 میں جسکی راہ میں ہوں ہر جگہ پہ ہے موجود میں جس سفر پہ ہوں خود باعث سفر ہے مجھے
سارہ خان محفلین اپریل 7، 2012 #71 یہ خواب ہے خوشبو ہے کہ جھونکا ہے کہ پل ہے یہ دھند ہے بادل ہے کہ سایہ ہے کہ تم ہو احمد فراز
کاشف اکرم وارثی محفلین اپریل 7، 2012 #72 وہ جو ہاتھ تک چھونے کو بےادبی سمجھتا تھا گلے لگ کے رویا تھا - بچھڑنے سے ذرا پہلےhttp://www.urduwatan.com/newreply.php?do=newreply&p=7242
وہ جو ہاتھ تک چھونے کو بےادبی سمجھتا تھا گلے لگ کے رویا تھا - بچھڑنے سے ذرا پہلےhttp://www.urduwatan.com/newreply.php?do=newreply&p=7242
سارہ خان محفلین اپریل 7، 2012 #73 یاد ماضی میں جو آنکھوں کو سزا دی جائے اس سے بہتر ہے کہ ہر بات بھلا دی جائے
مہ جبین محفلین اپریل 7، 2012 #74 یہ جبر و قہر نہیں ہے ، یہ عشق و مستی ہے کہ جبر و قہر سے ممکن نہیں جہاں بانی علامہ اقبال
سارہ خان محفلین اپریل 7، 2012 #75 یہ آرزو ہی رہی کوئی آرزو کرتے خود اپنی آگ میں جلتے ، جگر لہو کرتے حمایت علی شاعر
مہ جبین محفلین اپریل 7، 2012 #76 یہ سوچ لینا حزیں قول و فعل سے پہلے یہ اپنے نامہء اعمال میں رقم ہوگا حزیں صدیقی
سارہ خان محفلین اپریل 7، 2012 #77 اس درجہ ہے مسلط دیوانگی کا عالم دیوانگی بھی مجھی کو دیوانہ کہہ رہی ہے شکیل بدایونی
مہ جبین محفلین اپریل 7، 2012 #78 یہ مشتِ خاک، یہ صرصر، یہ وسعتِ افلاک کرم ہے یا کہ ستم، تیری لذتِ ایجاد!! علامہ اقبال
سارہ خان محفلین اپریل 7، 2012 #79 دیکھ لو خواب مگر خواب کا چرچا نہ کرو لوگ جل جائیں گے ، سورج کی تمنا نہ کرو کفیل آذر
مہ جبین محفلین اپریل 7، 2012 #80 وہ عشق جس کی شمع بجھادے اجل کی پھونک اس میں مزا نہیں تپش و انتظار کا۔۔۔۔۔! علامہ اقبال