یاد ھےاب تک تجھ سےبچھڑنےکی وہ اندھیری شام مجھے تو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتا تھا کاجل
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,581 یاد ھےاب تک تجھ سےبچھڑنےکی وہ اندھیری شام مجھے تو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتا تھا کاجل
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,582 لاحق کبھی کبھار ہی ہوتا ہے مرضِ عشق اکثر جو پھوٹ پڑتی ہے یہ وہ وبا نہیں
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,583 نہ جانے ظرف تھا کم یا انا زیادہ تھی کلاہ سر سے، تو قد سے قبا زیادہ تھی
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,584 یہ ضبط ٹوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی میں تھک کے ٹوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی تمھارے بعد نہ کوئی تھا مرا ،دل کے سوا یہ دل بھی روٹھ گیا تو تمھاری یاد آئی
یہ ضبط ٹوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی میں تھک کے ٹوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی تمھارے بعد نہ کوئی تھا مرا ،دل کے سوا یہ دل بھی روٹھ گیا تو تمھاری یاد آئی
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,585 یہ درخورِ ہنگامہ تو پہلے بھی کہاں تھی ہول آئے مگر آج تو ویرانئ شب سے
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,586 یہ میری شاعری ان کی ہی اک ادا سمجھو کہ میری سوچ کے در کھولتے ہیں سناٹے
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,587 یہ مسیحائی بھی کیا خوب مسیحائی ہے چارہ گر موت کو تکمیلِ شِفا کہتے ہیں
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,588 نہ پوچھ دل کی حقیقت مگر یہ کہتے ہیں وہ بے قرار رہے جس نے بے قرار کِیا
سیما علی لائبریرین مئی 15، 2021 #1,589 اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی پروین شاکر
شمشاد لائبریرین مئی 15، 2021 #1,590 بہ معنی کفر سے اسلام کب خالی ہے اے زاہد نکل سبحے سے رشتہ صورت زنار ہو پیدا (ولی اللہ محب)
سیما علی لائبریرین مئی 16، 2021 #1,591 انکار سن چکے ہیں طلب گار کیوں بنیں ملتا نہیں کوئی تو ہے بے فائدہ پسند بیخودؔ دہلوی
شمشاد لائبریرین مئی 16، 2021 #1,592 دل کی اداسیوں کا کوئی سبب نہیں ہے بس یہ سبب ہے میرے دل کی اداسیوں کا (نیل احمد)
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,593 امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرت کہ اس کافر کی ‘ہاں’ بھی اب ‘نہیں’ معلوم ہوتی ہے چراغ حسن حسرت
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,594 یہی فرماتے رہے تیغ سے پھیلا اسلام یہ نہ ارشاد ہوا توپ سے کیا پھیلا ہے اکبر الہ آبادیؒ
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,595 یہ دستور زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری اقبال
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,596 یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے (شاد عظیم آبادی)
یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے (شاد عظیم آبادی)
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,597 بہ ایں قیدِ خموشی بھی غزلخواں ہمہ تن ہم ہیں نہ پابندِ زباں ہم ہیں نہ مجبورِ سخن ہم ہیں کلیم عاجز
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,598 نہ تو زمیں کے لیے ہے نہ آسماں کے لیے جہاں ہے تیرے لیے تو نہیں جہاں کے لیے اقبالؒ
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,599 یہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات
سیما علی لائبریرین مئی 22، 2021 #1,600 توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے بندہ پرور جائیے، اچھا ، خفا ہو جائیے حسرت موہانی