وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے
بھلکڑ لائبریرین مارچ 21، 2013 #382 یہ ہی دل جس کو شکایت ہے گراں جانی کییہ ہی دل کار گہ شیشہ گراں ہوتا ہے
شمشاد لائبریرین مارچ 21، 2013 #383 یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیستاس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو (احسان دانش)
شمشاد لائبریرین مارچ 21، 2013 #385 ناموسِ زندگی بھی بڑی شے ہے دوستو دیکھو بلند و پست فضا دیکھ کر چلو (احسان دانش)
بھلکڑ لائبریرین مارچ 21، 2013 #386 وہ بھی بہت اکیلا ہے شاید میری طرحاس کو بھی کوئی چاہنے والا نہیں ملا
طارم نایاب محفلین مارچ 21، 2013 #387 لاکھ کاٹا ہےتیری یادکودل سے میں نے پر کیاکروں پھر یہ شجر مجھ میں نکل آتا ہے
بھلکڑ لائبریرین مارچ 21، 2013 #388 | طارم نایاب نے کہا: لاکھ کاٹا ہےتیری یادکودل سے میں نے پر کیاکروں پھر یہ شجر مجھ میں نکل آتا ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ پچھلا شعر الف پہ ختم ہوا تھا جناب لیکن چلیں یہ روز ازل فیصلہ ہوچکا ہےمسرت شریک محبت نہ ہوگیاور آئندہ کے لئیے ساتھ آخری حرف بھی لکھ دیا کریں۔"ی"
| طارم نایاب نے کہا: لاکھ کاٹا ہےتیری یادکودل سے میں نے پر کیاکروں پھر یہ شجر مجھ میں نکل آتا ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ پچھلا شعر الف پہ ختم ہوا تھا جناب لیکن چلیں یہ روز ازل فیصلہ ہوچکا ہےمسرت شریک محبت نہ ہوگیاور آئندہ کے لئیے ساتھ آخری حرف بھی لکھ دیا کریں۔"ی"
شمشاد لائبریرین مارچ 21، 2013 #389 یہیں تک نہیں عشق کی سیر گاہیںمہ و انجم و کہکشاں اور بھی ہیں (جگر مراد آبادی)
بھلکڑ لائبریرین مارچ 21، 2013 #390 نامرادی کی تھکن سے جسم پتھر ہوگیااب سکت کیسی دل ویران ذرا آہستہ چلل
شمشاد لائبریرین مارچ 21، 2013 #391 لُٹ گئی اس دور میں اہلِ قلم کی آبرو بک رہے ہیں اب صحافی بیسواؤں کی جگہ (حبیب جالب) ہ
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2013 #393 نہیں منحصر کچھ مے و مے کدہ تک مری تشنہ سامانیاں اور بھی ہیں (جگر مراد آبادی) ن
وسیبی محفلین مارچ 25، 2013 #394 نگاہِ یار کا کیا ہے ، ہوئی ہوئی نہ ہوئی یہ دل کا درد ہے پیارے گیا گیا نہ گیا (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2013 #395 انہیں جب سے ہے اعتمادِ محبتوہ مجھ سے جگر بد گماں اور بھی ہیں(جگر مُراد آبادی)
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2013 #396 بہت سے نئے اراکین محفل میں وارد ہو چکے ہیں جنہیں شعر و شاعری سے دلچسپی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ بیت بازی پھر سے شروع کی جائے۔
بہت سے نئے اراکین محفل میں وارد ہو چکے ہیں جنہیں شعر و شاعری سے دلچسپی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ بیت بازی پھر سے شروع کی جائے۔
ماہی احمد لائبریرین نومبر 22، 2013 #398 تُو آں قاتل کہ از بہرِ تماشا خونِ من ریزی من آں بسمل کہ زیرِ خنجرِ خونخوار می رقصم
محمداحمد لائبریرین نومبر 22، 2013 #399 محبتوں میں خطائیں بھی ہو ہی جاتی ہیں محبتوں کا تقاضہ ہے در گزر کرنا
ماہی احمد لائبریرین نومبر 22، 2013 #400 اک ہجر جو ہم کو لاحق ہے، تا دیر اسے دہرائیں کیا وہ زہر جو دل میں اتار لیا، پھر اس کے ناز اٹھائیں کیا