بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شیزان

لائبریرین
وقت کی لہریں پل پل آصف ٹوٹتی رہتی ہیں
سوچ کے دریا میں بن جاتے ہیں ہر سو گرداب

جانے کون سی قوت میرے دکھ پر غالب آئی
اتنے تو مضبوط نہیں تھے ورنہ یہ اعصاب
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے تو یہی انتظار ہوتا
(چچا)
 

ماہی احمد

لائبریرین
اسکی کی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فراز

سونے والوں کی طرح، جاگنے والوں جیسی
یا​
(ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز :heehee:)
 
Top