بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

اور کچھ یاد نہ رہتا تھا لڑائی میں اسے
ہاں مگر میرے گزشتہ کا حوالہ دینا
اس کی فطرت میں نہ تھا ترک تعلق لیکن
دوسرے شخص کو اس نہج پہ پہنچا دینا
 

شمشاد

لائبریرین
بہ تسخیر بتاں تسبیح کیوں زاہد پھراتے ہیں
یہ لوہے کے چنے واللہ عاشق ہی چباتے ہیں
(ولی اللہ محب)
 
نہیں لگے گا اسے دیکھ کر ، مگر خوش ہے
میں خوش نہیں ہوں، مگر دیکھ کر لگے گا نہیں
بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں
لگے گا لگنے لگا ہے مگر لگے گا نہیں
 

عمر سیف

محفلین
نہیں تھے پہلے یہاں، اب جو جلوہ گر ہوئے ہیں
یہ کون لوگ ترے بعد معتبر ہوئے ہیں

اکرام افضل
 
Top