یہ اور بات کہ رستے بھی ہو گئے روشن دئے تو ہم نے ترے واسطے جلائے تھے نثار راہی
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2020 #1,161 یہ اور بات کہ رستے بھی ہو گئے روشن دئے تو ہم نے ترے واسطے جلائے تھے نثار راہی آخری تدوین: اگست 30، 2020
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اگست 30، 2020 #1,162 یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی مظفر رزمی
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2020 #1,163 یہ کن نظروں سے تو نے آج دیکھا کہ تیرا دیکھنا دیکھا نہ جائے (احمد فراز) آخری تدوین: اگست 30، 2020
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #1,164 یونہی تو نہیں امڈی چلی آتی ہیں غزلیں پہلو میں میرے زمزمہ خواں ہیں تیری آنکھیں
مومن فرحین لائبریرین اگست 30، 2020 #1,165 شمشاد نے کہا: تمہیں تو حرف ہ سے شعر دینا تھا۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اوہ معذرت میں نے دھیان نہیں دیا تھا
شمشاد نے کہا: تمہیں تو حرف ہ سے شعر دینا تھا۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اوہ معذرت میں نے دھیان نہیں دیا تھا
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2020 #1,166 مومن فرحین نے کہا: یونہی تو نہیں امڈی چلی آتی ہیں غزلیں پہلو میں میرے زمزمہ خواں ہیں تیری آنکھیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نگاہ شوق کی حیرانیوں کو کیا کہیے انہیں بلا بھی لیا اعتبار بھی نہ کیا (نامعلوم) آخری تدوین: اگست 30، 2020
مومن فرحین نے کہا: یونہی تو نہیں امڈی چلی آتی ہیں غزلیں پہلو میں میرے زمزمہ خواں ہیں تیری آنکھیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نگاہ شوق کی حیرانیوں کو کیا کہیے انہیں بلا بھی لیا اعتبار بھی نہ کیا (نامعلوم)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اگست 30، 2020 #1,167 آج میں ہوں جہاں کل کوئی اور تھا یہ بھی اک دور ہے، وہ بھی اک دور تھا ساحر لدھیانوی
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2020 #1,168 اس نے ہمارے زخم کا کچھ یوں کیا علاج مرہم بھی گر لگایا تو کانٹوں کی نوک سے (افتخار ساگر)
مومن فرحین لائبریرین اگست 31، 2020 #1,169 یہ زخم ہیں ان دنوں کی یادیں جب آپ سے دوستی بڑی تھی ۔ پروین شاکر
شمشاد لائبریرین اگست 31، 2020 #1,170 یہ بھی ہوا کہ در نہ ترا کر سکے تلاش یہ بھی ہوا کہ ہم ترے در سے گزر گئے (نثار اٹاوی)
مومن فرحین لائبریرین اگست 31، 2020 #1,171 یہی بہت ہے کہ دل اس کو ڈھونڈ لایا ہے کسی کے ساتھ سہی وہ نظر تو آیا ہے
شمشاد لائبریرین اگست 31، 2020 #1,172 یہ معجزہ بھی کسی کی دعا کا لگتا ہے یہ شہر اب بھی اسی بے وفا کا لگتا ہے (افتخار عارف)
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,173 یہ کس حساب سے کی تو نے روشنی تقسیم ستارے مجھ کو ملے ماہتاب اس کا تھا (وزیر آغا)
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,174 یہاں بھی تو کوئی آئے۔ ----------------------------------------------- اپنی ہستی کا کچھ احساس تو ہو جائے مجھے اور نہیں کچھ تو کوئی مار ہی ڈالے مجھ کو (عزیز بانو داراب وفا)
یہاں بھی تو کوئی آئے۔ ----------------------------------------------- اپنی ہستی کا کچھ احساس تو ہو جائے مجھے اور نہیں کچھ تو کوئی مار ہی ڈالے مجھ کو (عزیز بانو داراب وفا)
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 16، 2020 #1,175 وہ تو وہ ہیں تمہیں ہو جائے گی الفت مجھ سے اک نظر تم مرا محبوب نظر تو دیکھو
شمشاد لائبریرین ستمبر 16، 2020 #1,176 وہ اور ہوں گے جو کار ہوس پہ زندہ ہیں میں اس کی دھوپ سے سایہ بدل کے آیا ہوں (اکبر معصوم)
فاخر محفلین ستمبر 18، 2020 #1,179 یہ بلبل کی کوُ کوُ ،فضاؤں میں خوشبو یہ جادوگری ، یہ ہے تیرا تصدق !!! (فاخرؔ )
سیما علی لائبریرین ستمبر 18، 2020 #1,180 یہ خیال سارے ہیں عارضی، یہ گلاب سارے ہیں کاغذی گل آرزو کی جو باس تھے، وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے