بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

سیما علی

لائبریرین
اگرچہ ’’فقر فخری‘‘ رتبہ ہے تیری قناعت کا
مگر قدموں تلے ہے فرِ کسرائی و خاقانی!!!!!


حفیظؔ جالندھری
 

سیما علی

لائبریرین
یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ ،یہ بھی کمال ہے
وہ جو آئینے میں ہُمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے!!!

افتخار عارف
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا طلسم ہے کیوں رات بھر سسکتا ہوں
وہ کون ہے جو دیوں میں جلا رہا ہے مجھے
(ساقی فاروقی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں
زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے
خلیل الرحمن اعظمی
 
اللہ سے کرے دور ،تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لئے اٹھے توشمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ تكبیر بھی فتنہ۔

علامہ محمداقبالؒ
 

سیما علی

لائبریرین
یہ مرحلہ بھی کسی امتحاں سے کم تو نہیں
وہ شخص مجھ پہ بہت اعتبار کرتا ہے

معین شاداب
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یہ مرحلہ بھی کسی امتحاں سے کم تو نہیں
وہ شخص مجھ پہ بہت اعتبار کرتا ہے

معین شاداب
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یہ روشنی یونہی آغوش میں نہیں آتی
چراغ بن کے منڈیروں پہ جلنا پڑتا ہے

حسن جمیل
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یہ روشنی یونہی آغوش میں نہیں آتی
چراغ بن کے منڈیروں پہ جلنا پڑتا ہے

حسن جمیل
 
آخری تدوین:
Top