بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

منصور

محفلین
راہِ عشق میں یہ مقامات بھی آے اکثر
خضر کو پوچھتے پایا ہے مجنوں کا پتہ
(منصور)
(چونکہ تقریباً 20 گھنٹے میں کوی جواب موصول نہیں ہوا ' لہٰزا اگلا شعر بھی میں نے خود ہی لکھ دیا ہے ' اگر قواعد کے خلاف ہے تو پیشگی معذرت)
 

شمشاد

لائبریرین
ہم اوس کے قطرے ہیں کہ بکھرے ہوئے موتی
دھوکا نظر آئے تو ہمیں رول کے دیکھو
(رام ریاض)
 

arshadmm

محفلین
ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر
ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن

مژدہ عشرت انجام نہیں پا سکتا
زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا
جون ایلیا
 

شمشاد

لائبریرین
یادوں کے دریچوں کو ذرا کھول کے دیکھو
ہم لوگ وہی ہیں کہ نہیں، بول کے دیکھو
(رام ریاض)
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ یہ دھاگہ پھر سے زندہ کر دیا۔

اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا مرے غم کا سبب
صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا، آوارگی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top