کوئی کیوںکسی کا لبھائے دل کوئی کیوں کسی سے لگائے دل وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے
ع عندلیب محفلین اپریل 27، 2008 #601 کوئی کیوںکسی کا لبھائے دل کوئی کیوں کسی سے لگائے دل وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2008 #602 یوں اس پہ میری عرض تمنا کا اثر تھا جیسے کوئی سورج کی تپس میں گل تر تھا (احسان دانش)
ملائکہ محفلین اپریل 27، 2008 #603 ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے بہت ممکن ہے کل اس کا محبت نام ہوجائے
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2008 #604 یوں ہوا جیسے بجلی سی چمکی وہاں اور کیا ہو بیاں آنکھ کھلتے ہی دیکھا سب ٹھیک تھا ، دل وہیں رہ گیا
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2008 #606 راہِ طلب میں کون کسی کا اپنے بھی بیگانے ہیں چاند سے مکھڑے رشکِ غزالاں سب جانے پہچانے ہیں (اسرار ناروی)
راہِ طلب میں کون کسی کا اپنے بھی بیگانے ہیں چاند سے مکھڑے رشکِ غزالاں سب جانے پہچانے ہیں (اسرار ناروی)
فیصل عظیم فیصل محفلین اپریل 27، 2008 #607 "ن" پر اشعار کا انجام ہو تو کیوں ڈریں اپنی بھی ٹکسال ہے اشعار ہوتے جائیں گے
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2008 #610 یہ رسمِ وفا صرف ہمارے ہی لئے ہے اوروں کا جُدا اس سے ہے اندازِ محبت! (سرور)
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2008 #612 نہ میں آغاز ہوں اس کا نہ ہی انجام ہوں سرور مری قسمت سے ظاہر ہے، مآل زندگی کیا ہے!
فیصل عظیم فیصل محفلین اپریل 27، 2008 #613 یہیں آغاز کی باتیں یہیں انجام کے قصے یہ باتیں پھر سے قسمت کی کمال زندگی جیسی
م منصور محفلین اپریل 27، 2008 #614 یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا کہ یوں ہو جاے تو جو مل جاے تو تقدیر نگوں ہو جاے (فیض احمد فیض)
فیصل عظیم فیصل محفلین اپریل 27، 2008 #615 یہ دیکھو آئے ہیں منصور پھر شہر کراچی سے ذرا اشعار کی محفل میں تھوڑا رنگ لائیں گے
م منصور محفلین اپریل 27، 2008 #616 یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوارہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(غالب)
یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوارہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(غالب)
فیصل عظیم فیصل محفلین اپریل 27، 2008 #617 ارے منصور جی ہم کو کہاں صوفی سمجھ بیٹھے سنا کر شعر غالب کا جنوں کیوں کر چھپاتے ہو
فیصل عظیم فیصل محفلین اپریل 27، 2008 #619 اس طرح کی بے خودی کو ہم جنوں کہتے نہیں چاہنے والے کہاں جانیں جفائے خوبرو
ع عندلیب محفلین اپریل 27، 2008 #620 وہ آئیںہمارے گھر خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں