بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نالہ جُز حسنِ طلب، اے ستم ایجاد نہیں
ہے تقاضائے جفا، شکوۂ بیداد نہیں
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
چچا
 
رہا جو دور میں محفل سے ایک شب کو یہاں
اٹھا "الٹ" دی یہاں پر جراب "یونس " نے۔۔!
یہی ہے بات جو رکھنی ہے یاد ہم سب کو۔۔!
"حرف" "حرف " نہیں رکھا حساب یونس نے
جواب گو کہ دیا ہے مناسب سا آپ نے "بھاجی"
یہاں کا اب ہی چکھا ہے کباب یونس نے۔۔!
جو عندلیب کے اشعار بہت اچھے ہیں ۔۔۔!
اٹھا کہ رکھ دی ہے اپنی کتاب یونس نے۔۔!
اگر کہ بوچھئ ءِ باجو نے شعر بھی لکھے۔!
دکھائی ایک حقیقت "شباب" یونس نے ۔۔!






(ڈاکٹر صاحب سے معذرت کے ساتھ بلا شبہ آپ کے اشعار بہترین ہیں مگر بدقسمتی سے بیت بازی کی محفل کے بنیادی اصول یعنی آخری حرف سے نیا شعر لکھنا کے مطابق نہیں اور یہ ہجو نہیں ہے بلکہ ہلکا پھلکا مذاق کرنے کی ایک کوشش ہے امید ہے برا نہیں منائیں گے)
(بھا جی سے مراد برادر شمشاد ہیں)
(بوچھی سب کی باجو ہیں)
شباب ۔ بمعنی لغت فصیح بزبان عربی کے ہے نہ کہ بمعنی لغت عامی بزبان اردو
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]میں عندلیب کے شعر کے آخری لفظ سے شروع کررہا ہوں۔

رستہ طویل، وہ بھی ترے غم میں پاٹ کر
منزل ملی تو رک نہ سکا آگے بڑ ھ گیا۔۔۔۔

عدنان عکس
[/FONT]
 

وجی

لائبریرین
آتے ہوئے اذان جاتے ہوئے نماز
اس مختصر وقت میں آئے اور چلے گئے
 

شمشاد

لائبریرین
وجی بھائی اصل شعر کچھ یوں ہے :

آتے ہوئے اذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں ہم آئے اور چلے گئے
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]میں نے جیسا سنا ہے ویسا ہی لکھا ہے ہو سکتا ہے کہ آپ ٹھیک کہ رہے ہوں [/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کعبہ سے نہیں بے وجہ نسبتِ رخ ِیار
یہ بے سبب نہیں مردے کو قبلہ رُو کرتے
(خواجہ حیدر علی آتش)
 

تیشہ

محفلین
اوہو غلطی ہوگئی صاحب ۔۔۔ چائے نے خوار کردیا :confused:




zzzbbbbnnnn.gif

یہ تو وہ بات ہوگئی ۔۔ اب کیا بولوں رہنے ہی دیتی ہوں ،۔۔۔ آپ نے بھی سوچنا ہے کتنی منہ پھٹ ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یوں جستجوئے یار میں آنکھوں کے بل گئے
ہم کوئے یار سے بھی کچھ آگے نکل گئے
(عدم)
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]یقینا تیری اس جرت کو دنیا یاد رکھے گی
سزائے موت سن کر بھی نہ پیشانی پہ بل آیا [/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب فیصل بھائی کی " و " پر شعر :

واعظ ہے کوئی، شیخ کوئی، محتسب کوئی
کیا کیا نہ آج بھیس بنائے ہوئےہیں لوگ
(جمیل عظیم آبادی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top