بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
گو کہ راجہ نے لکھا ہے شعر اس جا "و" سے
پھر بھی یہ شمشاد ہیں جو شعر لکھکر آگئے




راجہ صاحب سیکنڈز کے فرق سے آپ کو "گ" سے شعر لکھنا تھا لہذا کیونکہ شمشاد بھائی نے درست لکھا تھا اس لئے میں ان کے شعر کا جواب تحریر کرتا ہوں آپ سے معذرت کہ آپ کے شعر کا جواب بوجوہ نہیں لکھ پاؤں گا ۔
 

ARHAM

محفلین
گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہی
یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
آساں نہیں جمیل عبادت کہ آج کل
معبود ہر صنم کو بنائے ہوئے ہیں لوگ
(جمیل عظیم آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بیت بازی ہو رہی ہے یا اپنی پسند کے اشعار پوسٹ کیئے جا رہے ہیں۔

رویا ہوں تو اپنے دوستوں میں
پر تجھ سے تو ہنس کے ہی ملا ہوں
(جون ایلیا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مزہ تھا دلگی کا کہ برابر آگ لگتی
نہ تمھیں قرار ہوتا نہ ہمیں قرار ہوتا
(داغ دہلوی)
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]یہ اور بات کہ تم سے گلہ نہیں کرتے
تمھارا طرزِ تخاطب یہ ناگوار تو ہے
سید اختر علی انجم اندورہوی
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شوقِ نامراد، یہ منزل کی دوریاں
اس پر ارادہ دشتِ جنوں کے سفر کا ہے
(سرور)
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]یہ کون ہیں سرِ ساحل کہ ڈوبنے والے
سمندروں کی تہوں سے اچھل کے دیکھتےہیں

فراز (خوابِ گل پریشاں ہے)
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
نہ آرزو، نہ تمنا، نہ حسرت و اُمید
دلِ غریب کو کیا ہوگیا خُدا جانے
(سرور)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top