بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ بستی ہے ستم پروردگاں کی
یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے
(امجد اسلام امجد)
 
یہ جیا نے لکھ دیا تھا شعر صورت برق کی
اور ہم بیٹھے رہے تھے اب کہاں سنوائیں گی
اس طرح کی جو بہاریں زندگی میں آئیں گی
ایک پل میں جائیں گی واپس کبھی نہ آئیں گی
آپ باجو ہیں مگر اشعار سے کیوں دور ہیں
دو دیہاڑے بیتنے کے بعد منہ دکھلائیں گی ۔۔۔؟
 
یاتو تم ہو یا تمہارے طرز گفت و کار سی
ایک غالب کی دیوانی تھی ہماری بھی جیا
ایک عرصہ ہوگیا اسکو نہیں دیکھا یہاں
سچ تو یہ ہے کہ بہت اچھی سیانی تھی جیا
 
رہنے تو میری پیاری بہنا یہ باتیں قوم بھلا بیٹھی۔۔۔۔!
شمشیر و سناں ، تاریخ امم ، ملی غیرت یہ سلا بیٹھی
اقبال تو امت کی سوچے امت آپس میں لڑتی ہے
طاؤس و رباب کی چاہت میں کافر کو باپ بنا بیٹھی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چاندنی بھی جن کو چھوتے ہوئے ڈرتی ہے
دنیا انہی پھولوں کو پیروں سے مسلتی ہے
(بشیر بدر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top