اعلانِ مرگ ہوا تو اس نے بھی کہہ دیا مسحن اچھا ہوا کہ مر گیا اکثر اداس رہتا تھا۔۔۔۔
زھرا علوی محفلین جون 6، 2008 #901 اعلانِ مرگ ہوا تو اس نے بھی کہہ دیا مسحن اچھا ہوا کہ مر گیا اکثر اداس رہتا تھا۔۔۔۔
شمشاد لائبریرین جون 6، 2008 #902 اب اس کی بات خالی ہے معنی سے اے منیر کہنے دے جو وہ کہتا ہے روکا نہ کر اسے (منیر نیازی)
شمشاد لائبریرین جون 6، 2008 #904 اک خیال خام میں مسحور کر رکھا مجھے خود پرستی نے جہاں سے دور کر رکھا مجھے (منیر نیازی)
مغزل محفلین جون 7، 2008 #905 یہ کس نے آج جگائی ہے عہدِ رفتہ کی یاد یہ کوں دل کے قریں آج نوحہ خواں سا ہے
گرو جی محفلین جون 7، 2008 #906 یوں چاہتوں کی تشہیر گوارا نہ تھی انہیں اور ہم کو شہر بھر میں نیلام بھی کیا
مغزل محفلین جون 7، 2008 #907 اس نے شمشیر پہ لکھا کہ ازل تیری ہے دل پہ لازم ہے کہ اس بات پہ اثبات کرے افضال احمد صدیقی
الف عین لائبریرین جون 7، 2008 #908 یہ پیڑ جیسے مری فوج کے سپاہی ہیں یہ سبز سبز سمندر مری حکومت ہے اعجاز عبید
ر راجہ صاحب محفلین جون 8، 2008 #910 یہ کون چپکے سے تنہائیوں میں کہتا ہے ترے بغیر سکوں عمر بھر نہیں ملنا
امیداورمحبت محفلین جون 9، 2008 #911 اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شاید مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے ۔ ۔ (فراز)
شمشاد لائبریرین جون 10، 2008 #912 یارو کہاں تک محبت نبھاؤں میں دو مجھ کو بددعا کہ اسے بھول جاؤں میں (قتیل شفائی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 10، 2008 #913 نہیں نشیمن تیرا قصرِ سلطانی کے گنبد پر تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
وجی لائبریرین جون 10، 2008 #914 ریختہ کے تم ہی نہیں ہو استاد غالب کہتے ہیں کسی زمانے میں کوئی میر بھی تھا
ر راجہ صاحب محفلین جون 10، 2008 #915 ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن مژدہ عشرت انجام نہیں پا سکتا زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا جون ایلیا
ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن مژدہ عشرت انجام نہیں پا سکتا زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا جون ایلیا
مغزل محفلین جون 10، 2008 #917 یہ اور بات کہ تم سے گلہ نہیں کرتے تمھارا طرزِ تخاطب یہ ناگوار تو ہے اختر علی انجم
گرو جی محفلین جون 10، 2008 #919 جو بساطِ جاںہی الٹ گیا، وہ جو راستے سے پلٹ گیا اسے روکنے سے حصول کیا، اسے مت ُبلا ُاسے بھول جا