بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

عائشہ عزیز

لائبریرین
بس جس ٹیم کو ہرانا ہے مجھے اس ٹیم میں ڈال دیں کیونکہ مجھے گنتی کے دو چار ہی شعر یاد ہیں اب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
مجھے بھی ملائکہ
اور ابھی جو شرط لگائی گئی ہے کہ سب کو ضرور حصہ لینا پڑے گا تو میں غور کررہی ہوں کہ اگر میں شامل ہوئی تو بھی۔۔۔۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
غ۔ن۔غ سس آپ بھی اپنی رائے دے دیجئے کہ کونسا دن مناسب رہے گا اور آپ کس وقت شرکت کر سکتی ہیں؟
السلام علیکم پیاری سس :)
میرے لیے کسی بھی دن شام 5 بجے کے بعد آنا ممکن ہے
( اتوار کو اکثرہمارے گھر پہ مہمانوں کی یلغار ہوتی رہتی ہے:noxxx: ) لیکن اگر اتوار کا دن طے پایا تو تب بھی میں اپنی شرکت ممکن بنانے کی پوری کوشش کروں گی انشاء اللہ
بہت اچھی اور مفید رائے آرہی ہے محفلین کی جانب سے، سب کی توجہ اور آراء کو داد
 
قرۃالعین اعوان

وعلیکم السلام
جی سس اتوار کے دن اکثر لوگ مصروف رہیں گے۔
 
جنید اقبال

محفلین
اگر دنوں کا حساب کیا جائے تو کوئی بھی دن کسی کےلیے بھی اچانک مصروفیت کا باعث بن سکتا ہے
کچھ ہمارے بھائی بہن دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اُن سے وقت اور دن کا اتخاب کرتےوقت رابطہ رکھنا بہت ضروری ہے
تاکہ وہ بھی شرکت فرما سکیں۔۔ ہر ایک کی رائے دوسرے سے مختلف ہو سکتی لیکن ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے
میری یہی عرض ہے کہ اس محفل کے سرپرست اعلی ، جج صاحبان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ٹیمیں بنا کر دن اور وقت کا انتخاب کر لیں
تاکہ محفلین اپنے پورے جوش و جذبہ سے ان لمحوں کو یادگار بنا سکیں
 
فہیم

لائبریرین
کیوں بھائی اس میں ڈر نے والی کوئی بات نہیں ہے آپ لوگ ہار جائیں گے تو ہم بہن یں کچھ نہیں کہیں گے
کچھ کہیں نہ کہیں لیکن دہی بڑے بنا کر ضرور کھلا دیئے گا
اگر تو ایسا کریں کی حامی بھریں تو پھر ہار جانے میں کیا اعتراض بھلا:ROFLMAO:
 
Top