بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
اچھا سا کوئی شعر سنا اورسن کے ہم
اپنے ادھورے پن میں مکمل سے ہوگئے

لیاقت علی عاصم
 

تیشہ

محفلین
تیری آنکھوں کی رعنائی میں کیا شان ِالہی ہے
قیامت کی سفیدی ہے'قیامت کی سیاہی ہے
شب دیجور کی ظلمت ہے نور صبح گاہی ہے
غضب ہے ہے ایک جا روم و حبش کی بادشاہی ہے
 

راجہ صاحب

محفلین
تیری آنکھوں کی رعنائی میں کیا شان ِالہی ہے
قیامت کی سفیدی ہے'قیامت کی سیاہی ہے
شب دیجور کی ظلمت ہے نور صبح گاہی ہے
غضب ہے ہے ایک جا روم و حبش کی بادشاہی ہے

اگر ایک سے زائد بار شکریہ کا بٹن استعمال کر سکتا تو اس شعر پر ضرور کرتا :)
 

راجہ صاحب

محفلین
یا رب میرا ذوق خوش قرینہ ہوجائے
دریائے بلاغت کا سفینہ ہو جائے
وہ زورِ بیاں بخش کہ میرا ہر شعر
الفاظ و معانی کا مدینہ ہو جائے
 

مغزل

محفلین
یا تو قبولیت کا طریقہ بتا مجھے
یا کہہ تو ہاتھ کاٹ کےرکھ دو ں دعا کے ساتھ

شمیم روش
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top