بیت بازی

حجاب

محفلین
جی نہیں محفل میں بیت بازی کا اصول ہے کہ اگر آخری حرف سے شعر نہ آتا ہو تو سیکنڈ لاسٹ سے لکھ سکتے ہیں۔

میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ہاں آپ سے ضرور یہ گذارش ہے کہ اپنی شاعری کا معیار ذرا اچھا کریں،مشہور شعراء کو پڑھیں۔
 
عمر سیف

محفلین
پہلی بات مجھے معلوم نہیں تھا کہ ایسا کوئی اصول ہے۔
اور دوسری بات میرے لکھے شعر پسند نہیں آتے تو لکھنے کی ضرورت نہیں۔ اپنی صلح اپنے پاس رکھیں۔ شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب غالباّ ‘ ی ‘ سے شعر دینا ہے۔

یہ گنبدِ مینائی، یہ عالم تنہائی
مجھکو تو ڈراتی ہے اس دشت کی پہنائی
 
الف عین

لائبریرین
حجاب نے کہا:
جی نہیں محفل میں بیت بازی کا اصول ہے کہ اگر آخری حرف سے شعر نہ آتا ہو تو سیکنڈ لاسٹ سے لکھ سکتے ہیں۔

میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ہاں آپ سے ضرور یہ گذارش ہے کہ اپنی شاعری کا معیار ذرا اچھا کریں،مشہور شعراء کو پڑھیں۔
اصل میں حجاب ی سے اشعار تو اب بھی بہت ہوں گے۔ یہ طریقہ نام بتائیں اور شہروں کے ناموں والے کھیل میں روا رکھا گیا تھا کہ ی سے پچھلے حرف کا نام دیا جا سکتا ہے، اصل اشعار کی بیت بازی میں نہیں۔
ی سے:
یاد ایامے کہ اپنے روز و شب کی جائے باش
یا درِ بازِ بیاباںیا درِ مے خانہ تھا
میر
 
عمر سیف

محفلین
الف سے لکھ رہا ہوں

ایسا لگتا ہے کہ ہر موسمِ ہجراں میں‌ بہار
ہونٹ رکھ دیتی ہے شاخوں پہ تمھارے لے کر
 
شمشاد

لائبریرین
طے ہوں گے کس طرح یہ مراحل کہا نہ جائے
اس تیرگی میں کیا ہے مقابل کہا نہ جائے
(شہزاد احمد)
 
الف عین

لائبریرین
یوں نکلے ہے فلک ایدھر سے نازکناں جو جانے تو
خاک سے سبزہ میری اُگا کر اُن نے مجھ کو نہال کیا
میر
 
حجاب

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
حجاب نے کہا:
جی نہیں محفل میں بیت بازی کا اصول ہے کہ اگر آخری حرف سے شعر نہ آتا ہو تو سیکنڈ لاسٹ سے لکھ سکتے ہیں۔

میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ہاں آپ سے ضرور یہ گذارش ہے کہ اپنی شاعری کا معیار ذرا اچھا کریں،مشہور شعراء کو پڑھیں۔
اصل میں حجاب ی سے اشعار تو اب بھی بہت ہوں گے۔ یہ طریقہ نام بتائیں اور شہروں کے ناموں والے کھیل میں روا رکھا گیا تھا کہ ی سے پچھلے حرف کا نام دیا جا سکتا ہے، اصل اشعار کی بیت بازی میں نہیں۔
ی سے:
یاد ایامے کہ اپنے روز و شب کی جائے باش
یا درِ بازِ بیاباںیا درِ مے خانہ تھا
میر

السّلام و علیکُم اعجاز صاحب کیسے ہیں آپ مجھے یہ اصول خود نہیں پتہ تھا مجھے شمشاد صاحب نے کہا تھا کہ سیکنڈ لاسٹ سے لکھ سکتے ہیں کیونکہ شمشاد صاحب ہمیشہ یہی کرتے تھے تو میں نے کہا تھا یہ غلط ہے تو اُنہوں نے کہا کہ یہ اصول بنایا گیا ہے بیت بازی میں۔ :?
 
شمشاد

لائبریرین
ضبط نے کہا:
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے

ضبط آپ سے درخواست ہی کر سکتا ہوں کہ مہربانی کر کے صحیح شعر لکھا کریں اور ہو سکے تو شاعر کا نام بھی لکھ دیا کریں۔ مجھے اس شعر کا دوسرا مصرعہ صحیح نہیں لگ رہا۔
 
شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
حجاب نے کہا:
جی نہیں محفل میں بیت بازی کا اصول ہے کہ اگر آخری حرف سے شعر نہ آتا ہو تو سیکنڈ لاسٹ سے لکھ سکتے ہیں۔

میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ہاں آپ سے ضرور یہ گذارش ہے کہ اپنی شاعری کا معیار ذرا اچھا کریں،مشہور شعراء کو پڑھیں۔
اصل میں حجاب ی سے اشعار تو اب بھی بہت ہوں گے۔ یہ طریقہ نام بتائیں اور شہروں کے ناموں والے کھیل میں روا رکھا گیا تھا کہ ی سے پچھلے حرف کا نام دیا جا سکتا ہے، اصل اشعار کی بیت بازی میں نہیں۔
ی سے:
یاد ایامے کہ اپنے روز و شب کی جائے باش
یا درِ بازِ بیاباںیا درِ مے خانہ تھا
میر

السّلام و علیکُم اعجاز صاحب کیسے ہیں آپ مجھے یہ اصول خود نہیں پتہ تھا مجھے شمشاد صاحب نے کہا تھا کہ سیکنڈ لاسٹ سے لکھ سکتے ہیں کیونکہ شمشاد صاحب ہمیشہ یہی کرتے تھے تو میں نے کہا تھا یہ غلط ہے تو اُنہوں نے کہا کہ یہ اصول بنایا گیا ہے بیت بازی میں۔ :?

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے بیت بازی کے کسی دھاگے میں یہی اصول اپنایا گیا تھا۔ اگر اب اعجاز بھائی کہتے ہیں تو آئیندہ سے حرف ‘ ی ‘ پر ختم ہونے والے شعر کے بعد حرف ‘ ی ‘ سے ہی شعر دیں گے۔
 
عمر سیف

محفلین
اپنے گھر سے دور بنوں میں پھرتے ہوئے آوارہ لوگو
کبھی کبھی جب وقت ملے تو اپنے گھر بھی جاتے رہنا
منیر نیازی
 
حجاب

محفلین
اب اس سے بڑھ کر بھلا کیا ہو احتیاطِ وفا
میں تیرے شہر سے گزروں تجھے خبر نہ کروں
وہ ایک پل کو دکھائی تو دے کہیں محسن
میں جان گنوا کے بھی اُس پل کو مختصر نہ کروں
 
Top