یارو! دلِ وحشی کو سنبھالو کہ سرِ بزم وہ دشمنِ جاں نذرِ وفا مانگ رہا ہے
عمر سیف محفلین مارچ 17، 2007 #1,381 یارو! دلِ وحشی کو سنبھالو کہ سرِ بزم وہ دشمنِ جاں نذرِ وفا مانگ رہا ہے
شمشاد لائبریرین مارچ 17، 2007 #1,382 یہ غنیمت ہے کہ ان آنکھوں نے پہچانا ہمیں کوئی تو سمجھا دیارِغیر میں اپنا ہمیں (پروین شاکر)
عمر سیف محفلین مارچ 17، 2007 #1,383 نہ جانے کیوں میری آنکھیں برسنے لگتی ہیں جو سچ کہوں تو کچھ ایسا اداس ہوں بھی نہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 17، 2007 #1,384 نہ کر تقلید اے جبریل میرے جذب و مستی کی تن آساں عرشیوں کو ذکر و تسبیح و طواف اولٰی (علامہ)
امیداورمحبت محفلین مارچ 18، 2007 #1,385 یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا کسی نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی ۔ (ناصر کاظمی )
شمشاد لائبریرین مارچ 18، 2007 #1,386 یہ بندگی خدائی، وہ بندگی گدائی یا بندہ خدا بن، یا بندہ زمانہ (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 18، 2007 #1,387 ہوا ہی ایسی چلی ہے کہ جی بحال نہیں ورنہ ہم تو بہت کم اداس رہتے تھے
شمشاد لائبریرین مارچ 18، 2007 #1,388 یقیں پیدا کر اے ناداں، یقیں سے ہاتھ آتی ہے وہ درویشی کہ جس کے سامنے جھکتی ہے فُغفُوری (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 18، 2007 #1,389 یہ گزرتے ہوئے پل ہیں کہ تیری آنکھیں ہیں دن ہیں آنسو کی طرح رات ہے کاجل کی طرح
شمشاد لائبریرین مارچ 18، 2007 #1,390 حلقہء صوفی میں ذکر، بے نم و بے سوز و ساز میں بھی رہا تشنہ کام، تُو بھی رہا تشنہ کام (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 18، 2007 #1,391 مُسکراہٹ کی روشنی کا سبب آنسوؤں کے چراغ ہوتے ہیں جن کے چہرے ہوں چاند کی صورت اُن کے دِل میں بھی داغ ہوتے ہیں
مُسکراہٹ کی روشنی کا سبب آنسوؤں کے چراغ ہوتے ہیں جن کے چہرے ہوں چاند کی صورت اُن کے دِل میں بھی داغ ہوتے ہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 18، 2007 #1,392 نئے سفر پہ روانہ ہوا ہے از سرِ نو جب آؤں گا تو میرا نام بھی نیا رکھنا (ظفر اقبال)
شمشاد لائبریرین مارچ 19، 2007 #1,394 نہ کر ناکارہ تقلید سے اپنی خودی کو اس کی حفاظت کر کہ یہ ہے گوہر یگانہ (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 19، 2007 #1,395 ہنس ہنس کے میں نے آنکھ سے دریا بہا دیا اب اس قدر بھی زندہ دلی چاہتا نہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 19، 2007 #1,396 ہم نے ان کی یاد میں رو رو کے ٹب بھر دیئے وہ بے شرم آئے، نہائے اور چل دیئے
عمر سیف محفلین مارچ 19، 2007 #1,397 یہ کون ڈوب گیا اور اُبھر گیا مجھ میں یہ کون سایہ کی صورت گزر گیا مجھ میں
نوید صادق محفلین مارچ 19، 2007 #1,398 نفرتوں کو ہوا نہ دو اتنی ورنہ یہ آگ پھیل جاتی ہے شاعر: بیدل حیدری
الف عین لائبریرین مارچ 20، 2007 #1,400 وہ فاقہ مست ہوں جس راہ سے گزرتا ہوں سلام کرتا ہے آشوبِ روزگار مجھے خلیل اعظمی