بیت بازی

نوید صادق

محفلین
نصیر مت پوچھ کچھ حقیقت کہ رات کیوں کر کٹی کہوں کیا
قرار آیا نہ صبر آیا، نہ نیند آئی، نہ یار آیا

شاعر: شاہ نصیر
 

شمشاد

لائبریرین
حالِ دل میں نے جو دنیا کو سنانا چاہا
مجھ کو ہر شخص نے دل اپنا دکھانا چاہا
(قرار نوری)
 

خاور بلال

محفلین
نکل کر خانقاہوں‌سے ادا کر رسم شبیری
کہ خانقاہیں‌سکھاتی ہیں‌فقط اندوہ و دلگیری
تیرے دین و ادب سے آرہی ہے بوئے رہبانی
یہی ہے مرنے والی امتوں‌کا عالم پیری
 

ظفری

لائبریرین
خاور بلال صاحب معذرت کے ساتھ ایک سوال کرنے کی جسارت کرتا ہوں کہ “ آپ بچپن میں ہی جوان نہیں ہو گئے کیا“ ۔۔۔
smilehandmd0.gif
 

عمر سیف

محفلین
یہ جو زندگی کی کتاب ہے، یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں اک حسیں سا خواب ہے، کہیں جاں لیوا عذاب ہے
کہیں چھاؤں ہے کہیں دھوپ ہے، کہیں اور ہی کوئی روپ ہے
کئی چہرے اس میں چھپے ہوئے، اک حجاب سی یہ نقاب ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


یہ عجب قیامتیں ہیں تری رہگذر میں گزراں
نہ ہُوا کہ مر مٹیں ہم ، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم


کلام : فیض احمد فیض



 

شمشاد

لائبریرین
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی؟
(علامہ)
 
Top