بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
اسی اقبال کی میں جستجو کرتا رہا برسوں
بڑی مدت کے بعد آخر وہ شاہیں زیرِ دام آیا
(علامہ)
 

الف عین

لائبریرین
نہ جانے کس کی ہمیں عمر بھر تلاش رہی
جسے قریب سے دیکھا وہ دوسرا نکلا
خلیل الرحمن اعظمی
 

برادر

محفلین
یوں توروشن ہےمگرسوزِدروںرکھتانہیں
شعلہ ہے مثلِ چراغِ لالہء صحرا تیرا ۔۔

(علامہ اقبال رح)​
 

خاور بلال

محفلین
آج قاتل کی یہ مرضی ہے کہ سرکش لڑکی
سرِبازار تجھے کوڑوں‌پہ نچایا جائے
اس طرح‌ظلم کو نذرانہ دیا جاتا ہے
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
 

خاور بلال

محفلین
لوگ ہر موڑ پہ رک رک کہ سنبھلے کیوں ہیں
اتنا ڈرتے ہیں تو پھر گھر سے نکلتے کیوں‌ہیں
میں‌نہ جگنو ہوں‌نہ دیا ہوں‌نہ کوئی تارا ہوں
روشنی والےمیرے نام سے جلتے کیوں‌ہیں
 
Top