نقش بر آب سہی، کچھ بھی سہی، ہوں تو سہی ریت کی قید میں کیا خود سے بچھڑ کر آوں شاعر: محب عارفی
نوید صادق محفلین مارچ 24، 2007 #1,461 نقش بر آب سہی، کچھ بھی سہی، ہوں تو سہی ریت کی قید میں کیا خود سے بچھڑ کر آوں شاعر: محب عارفی
شمشاد لائبریرین مارچ 24، 2007 #1,462 سنا ہے میں نے سخن رس ہے ترکِ عثمانی سُنائے کون اسے اقبال کا یہ شعرِ غریب (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 25، 2007 #1,463 بچھڑ گیا وہ جدائی کے موڑ سے پہلے کہ اس کے بعد محبت میں صرف خواری تھی
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2007 #1,464 ی سے معذرت ہم کو جینا پڑے گا فرقت میں وہ اگر ہمت آزمانے لگے (الطاف حسین حالی)
عمر سیف محفلین مارچ 25، 2007 #1,465 یوں بھی کم آمیز تھا محسن وہ اس شہر کے لوگوں میں لیکن میرے سامنے آکر اور ہی کچھ انجام ہوا
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2007 #1,466 اسی کوکب کی تابانی سے ہے تیرا جہاں روشن زوالِ آدمِ خاکی زیاں تیرا ہے یا میرا؟ (علامہ)
الف عین لائبریرین مارچ 25، 2007 #1,467 اب یہ سوچا ہے کہ پتھر کے صنم پوجوں گا تاکہ گھبراؤں تو ٹکرا بھی سکوں مر بہی سکوں
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2007 #1,469 یہ بھی کیا شامِ ملاقات آئی لب پہ مشکل سے تیری بات آئی (ناصر کاظمی)
عمر سیف محفلین مارچ 25، 2007 #1,470 ی اور ء سے معذرت آج انسان کا چہرہ تو ہے سورج کی طرح روح میں گھور اندھیرے کے سوا کچھ بھی نہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2007 #1,471 نہ ہو گا یک بیاباں ماندگی سے ذوق کم میرا حبابِ موجِ رفتار ہے، نقشِ قدم میرا (چچا)
عمر سیف محفلین مارچ 25، 2007 #1,472 اب کے وہ درد دے کہ میں روؤں تمام عمر اب کے لگا وہ زخم کہ جینا محال ہو
شمشاد لائبریرین مارچ 25، 2007 #1,473 وہیں چلو وہیں اب ہم بھی ہاتھ پھیلائیں ‘شمیم‘ سارے جہاں کو جہاں سے ملتا ہے (شمیم جےپوری)
عمر سیف محفلین مارچ 26، 2007 #1,474 یہ غزل کس کی ہے اس مطلعے کو پڑھ کر دیکھو چاند کی چودھویں تاریخ ہے، اوپر دیکھو آج کمرے میں نہیں بیٹھنے والا موسم برف کھڑکی سے نہیں گھر سے نکل کر دیکھو
یہ غزل کس کی ہے اس مطلعے کو پڑھ کر دیکھو چاند کی چودھویں تاریخ ہے، اوپر دیکھو آج کمرے میں نہیں بیٹھنے والا موسم برف کھڑکی سے نہیں گھر سے نکل کر دیکھو
شمشاد لائبریرین مارچ 26، 2007 #1,475 وہ باتیں تیری وہ فسانے تیرے شگفتہ شگفتہ بہانے تیرے (عبدالحمید عدم)
عمر سیف محفلین مارچ 26، 2007 #1,477 کتنا ساکت نظر آتا ہے ہواؤں کا بدن شاخ پر پھول بھی پتھرایا ہوا لگتا ہے
الف عین لائبریرین مارچ 26، 2007 #1,478 لگتا ہے اس بار اس میں قفل نہیں لگے گا۔ یہ تو چشمِ پر آب ہیں دونوں ایک خانہ خراب ہیں دونوں میر
شمشاد لائبریرین مارچ 26، 2007 #1,479 نظر نہیں تو مرے حلقہ سخن میں نہ بیٹھ کہ نکتہ ہاے خودی ہیں مثالِ تیغِ اصیل