بیت بازی

زیرک

محفلین
ابھی تو ہم نفسوں کو ہے وہمِ چارہ گری
ہوئی نہ درد میں پھر بھی کمی تو کیا ہو گا
فارغ بخاری
 
زیرک

محفلین
نیندوں کا رت جگوں سے الجھنا یونہی نہیں
اک خوابِ رائیگاں کو بچانا ہے اور بس
سلیم کوثر
 
آسماں پر کوئی تصویر بناتا ہوں،،،،،،،،، ظفرؔ
کہ رہے ایک طرف اور لگے چاروں طرف

ظفر اقبال
رباب بہن بیت بازی میں آپ جو بھی شعر پیش کریں تو لازمی اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے شعر کی ابتداء گزشتہ شعر کے آخری حرف سے ہو۔
 
زیرک

محفلین
رباب بہن بیت بازی میں آپ جو بھی شعر پیش کریں تو لازمی اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے شعر کی ابتداء گزشتہ شعر کے آخری حرف سے ہو۔
رباب نے غالباً میرے شعر کے جواب میں شعر کہا ہے،کبھی کبھی ٹائمنگ کی وجہ سے آگے پیچھے ہو جاتا ہے۔
 
رباب واسطی

محفلین
رباب بہن بیت بازی میں آپ جو بھی شعر پیش کریں تو لازمی اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے شعر کی ابتداء گزشتہ شعر کے آخری حرف سے ہو۔
کوشش تو یہی کر رہی تھی۔ لیکن اگر آپ غور کریں تو میں نے اور آپ نے ایک وقت میں "الف" شعر ارسال کیا
بس "جواب ارسال کریں" پر کلک میں لمحے کا فرق پڑ گیا اور آپ کا مراسلہ پہلے آن پہنچا
 
Top