فراز تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا زمانہ صاحبِ زر اور صرف شاعر تُو احمد فراز
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #1,501 فراز تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا زمانہ صاحبِ زر اور صرف شاعر تُو احمد فراز
رباب واسطی محفلین نومبر 13، 2018 #1,502 وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیں اچھا ہوا جو مجھ کو فراموش کر دیا محمد حسن لطیفی
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #1,503 آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر کیا عجب کل وہ زمانے کونصابوں میں ملیں احمد فراز
رباب واسطی محفلین نومبر 13، 2018 #1,504 نصیب پھر کوئی تقریب ِ قُرب ہو کہ نہ ہو جو دل میں ہوں وہی باتیں کیا کرو اُس سے احمد فراز
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 13، 2018 #1,505 نیا ہے شہر ، نئے آسرے تلاش کروں تو کھو گیا ہے ، کہاں اب تجھے تلاش کروں محسن نقوی
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #1,506 ناصحا! تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے روز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے، یوں ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 13، 2018 #1,507 یہی فرماتے رہے تیغ سے پھیلا اسلام یہ نہ ارشاد ہوا توپ سے کیا پھیلا ہے اکبر الہ آبادی
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #1,508 یہ جو ہر موڑ پہ آ ملتی ہے مجھ سے فرحتؔ بدنصیبی بھی کہیں میری دیوانی تو نہیں فرحت عباس شاہ
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 13، 2018 #1,509 نہیں آتی یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں حسرت موہانی
رباب واسطی محفلین نومبر 13، 2018 #1,510 نیم خوابی کا فسوں ٹوٹ رہا ہو جیسے آنکھ کا نیند سے دل چھوٹ رہا جیسے
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #1,511 یہ سوچ کے گلشن میں چلے آئے صبح ہم وہ پھول سا چہرہ ہے گلابوں میں ملے گا
فرحان محمد خان محفلین نومبر 14، 2018 #1,512 اللہ رے چشمِ یار کی معجز بیانیاں ہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے جگر مراد آبادی
زیرک محفلین نومبر 14، 2018 #1,513 یار! تصویر میں تنہا ہوں مگر لوگ ملے کئی تصویر سے پہلے، کئی تصویر کے بعد عمیر نجمی
رباب واسطی محفلین نومبر 14، 2018 #1,514 داغِ فُراقِ صُحبتِ شب کی جلی ہوئی اک شمع رہ گئی ہے،سو وہ بھی خموش ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 14، 2018 #1,515 یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گے بدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے عمیر نجمی
زیرک محفلین نومبر 14، 2018 #1,516 یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے سبھی جھوٹے فسانے ہیں، وصالِ یار کے قصے شعیب تنویر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 14، 2018 #1,517 یہ بے حسی تو مری ضد تھی میرے اجزا سے کہ مجھ میں اپنے تعاقب کا ڈر نہ رہ جائے ابھیشیک شکلا
زیرک محفلین نومبر 14، 2018 #1,518 یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر سر پر خیالِ یار کی چادر ہی لے چلیں ناصر کاظمی
فرحان محمد خان محفلین نومبر 15، 2018 #1,519 نفرت سے خبردار محبت سے خبردار اوڑھے ہوئے آئیں گی لبادہ دلِ سادہ راحیل فاروق