روزِ معمورِ دنیا میں خرابی ہے ظفر ایسی بستی سے تو ویرانہ بنایا ہوتا (بہادر شاہ ظفر)
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,541 روزِ معمورِ دنیا میں خرابی ہے ظفر ایسی بستی سے تو ویرانہ بنایا ہوتا (بہادر شاہ ظفر)
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,542 اِک ہِجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا وہ زہر جو دِل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا (اطہر نفیس)
اِک ہِجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا وہ زہر جو دِل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا (اطہر نفیس)
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,543 انجام کار بلبل دیکھا ہم اپنی آنکھوں آوارہ تھے چمن میں دو چار ٹوٹے پر سے میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,544 یہ تو صرف سوچ کا فرق ہے یہ تو صرف بخت کی بات ہے کوئی فاصلہ تو نہیں, تیری جیت میں میری ہار میں (اعتبار ساجد)
یہ تو صرف سوچ کا فرق ہے یہ تو صرف بخت کی بات ہے کوئی فاصلہ تو نہیں, تیری جیت میں میری ہار میں (اعتبار ساجد)
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,546 یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں بھولنے والے، کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میں (آغا حشر)
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,547 ناصر یوں اس کی یاد چلی ہاتھ تھام کے میلے میں اس جہان کے کھونے نہیں دیا ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,548 آبادی بھی دیکھی ہے ویرانے بھی دیکھے ہیں جو اُجڑے اور پھر نہ بسے دل وہ نرالی بستی ہے (فانی بدایونی)
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,549 یہ موسم کمیابی گُل کل بھی تھا تم آج بھی نایاب ہو تم کون ہو عبیداللہ علیم
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,550 وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,551 وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن
وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,552 وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,553 وہ بگڑنا وصل کی رات کا وہ نہ ماننا کسی بات کا وہ نہیں نہیں کی ہر آن ادا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن
وہ بگڑنا وصل کی رات کا وہ نہ ماننا کسی بات کا وہ نہیں نہیں کی ہر آن ادا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,554 وہ مصوّر جس کی دنیا پھول پتوں کے نقوش وہ سمجھ سکتا نہیں بے تابیِ روحِ گلاب ماہر القادری
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,555 بہت کچھ پاؤں پھیلا کر بھی دیکھا شاد دنیا میں مگر آخر جگہ ہم نے نہ دو گز کے سوا پائی شاد عظیم آبادی
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,557 نہ یہ کارواں میں، نہ یہ کارواں سے نہ جانے یہ لوگ آ گئے ہیں کہاں سے ضمیر جعفری
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,558 یہ گُل شدہ سی جو شمعیں دکھائی دیتی ہیں ہنر ان آنکھوں کا آگے ستارہ سازی تھا فراز
سیما علی لائبریرین جولائی 25، 2021 #1,559 امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا !!
امجد علی چیمہ محفلین جولائی 25، 2021 #1,560 ایک سہانا سپنا ٹوٹا دوجا سپنا دیکھا اس کو اپنا جان کے جگ میں سب کچھ اپنا دیکھا قتیل شفائی