یہ جور و جفا سہنا پھر ترکِ وفا کرنا اے ہرزہ پژوہی بس عاجز ہوئے ہم تجھ سے غالب
فہد اشرف محفلین نومبر 15، 2018 #1,521 یہ جور و جفا سہنا پھر ترکِ وفا کرنا اے ہرزہ پژوہی بس عاجز ہوئے ہم تجھ سے غالب
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 15، 2018 #1,522 یا یہ جینا حیات ہے ہی نہیں یا مری ذات ذات ہے ہی نہیں راحیل فاروق
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #1,523 نشہ ہے عارضی ابرک یہ چاہے جانے کا تمہارے دل سے بھی جلدی غرور نکلے گا اتباف ابرک
K Kamal Khan Abdul محفلین فروری 13، 2019 #1,524 اپنے جواب کیسے delete کرتے ہیں؟ آخری تدوین: فروری 13، 2019
K Kamal Khan Abdul محفلین فروری 13، 2019 #1,525 الف عین نے کہا: اب یہ سوچا ہے کہ پتھر کے صنم پوجوں گا تاکہ گھبراؤں تو ٹکرا بھی سکوں، مر بھی سکوں۔ ساحر؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اخترالایمان
الف عین نے کہا: اب یہ سوچا ہے کہ پتھر کے صنم پوجوں گا تاکہ گھبراؤں تو ٹکرا بھی سکوں، مر بھی سکوں۔ ساحر؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اخترالایمان
شمشاد لائبریرین جون 23، 2021 #1,527 یہ بھی نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیر اور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ (نظام رامپوری)
سیما علی لائبریرین جون 23، 2021 #1,528 ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی اب تو آجا اب تو خلوت ہو گئی عزیز الحسن مجذوب
لاريب اخلاص لائبریرین جون 26، 2021 #1,529 یہ ہوائیں تو موافق تھیں بہت کیوں ہواؤں نے ڈبو دی کشتی ایک طوفاں کے شناور نے کہا ناخداؤں نے ڈبو دی کشتی صوفی تبسم
یہ ہوائیں تو موافق تھیں بہت کیوں ہواؤں نے ڈبو دی کشتی ایک طوفاں کے شناور نے کہا ناخداؤں نے ڈبو دی کشتی صوفی تبسم
سیما علی لائبریرین جون 26، 2021 #1,530 یہ اور بات کہ دل غم میں خود کفیل ہوا مگر وہ آنکھ میرے غم میں اشک بار رہی شبنم شکیل
شمشاد لائبریرین جون 26، 2021 #1,531 یہ اور بات ہے تجھ سے گلا نہیں کرتے جو زخم تو نے دیے ہیں بھرا نہیں کرتے امجد اسلام امجد
سیما علی لائبریرین جون 26، 2021 #1,532 یوں بدن میں بے حسی بیگانگی بس جائے گی روح سے بھی واجبی سا واسطہ رہ جائے گا عام ہو جائے گا اتنا سرد مہری کا چلن منجمد ہو کر خوشی کا قہقہہ رہ جائے گا مشتاق عاجز
یوں بدن میں بے حسی بیگانگی بس جائے گی روح سے بھی واجبی سا واسطہ رہ جائے گا عام ہو جائے گا اتنا سرد مہری کا چلن منجمد ہو کر خوشی کا قہقہہ رہ جائے گا مشتاق عاجز
شمشاد لائبریرین جون 26، 2021 #1,533 انتہائے یاس میں چلتے رہے بے مدعا دیکھنے والے ہمیں ثابت قدم کہتے رہے عرش صدیقی
سیما علی لائبریرین جولائی 11، 2021 #1,534 یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے وگرنہ خوف بد آموزی عدو کیا ہے!!!!!!!!!!
سیما علی لائبریرین جولائی 11، 2021 #1,535 یارانِ جان و دل کو کوئی جمع پھر کرے جو بھی ہو جس کا حال، سنایا کرے کوئی عبید اللّہ علیم
سیما علی لائبریرین جولائی 11، 2021 #1,536 یہ محبت تو نصیبوں سے ملا کرتی ہے چل کے خود آئے مسیحا کسی بیمار کے پاس عبید اللّہ علیم
شمشاد لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,537 سوال یہ ہے کہ آپس میں ہم ملیں کیسے ہمیشہ ساتھ تو چلتے ہیں دو کنارے بھی امجد اسلام امجد
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,538 یہی لگتا ہے بس وہ شورش ِ دل کا سبب منصور کبھی ہنگامہ ء تخلیق میں شامل نہیں ہو گا منصور آفاق
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,539 اپنے معیار تک نہ پہنچا میں مجھ کو خود پر بڑا بھروسہ تھا۔۔۔! جون ایلیاء
سیما علی لائبریرین جولائی 12، 2021 #1,540 اے عشق نہ چھیڑ آ آ کے ہمیں، ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم ، تو اور ہمیں ناشاد نہ کر (اختر شیرانی)
اے عشق نہ چھیڑ آ آ کے ہمیں، ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم ، تو اور ہمیں ناشاد نہ کر (اختر شیرانی)