بیت بازی

سیما علی

لائبریرین
آس کا پنچھی اُڑتے اُڑتے دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
 

یاسر شاہ

محفلین
ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو
جو شخص سنتا ہے،بول بھی تو سکتا ہے

بیت بازی کے لحاظ سے شعر "ے" سے ہونا چاہیے بہر حال شعر بہت خوب ہے ۔آپ کے توسط سے منیر کا ایک عمدہ شعر پڑھنے کو ملا۔ دوسرا مصرع وزن سے باہر ہے تحقیق کی تو پتا چلا نیٹ پہ جابجا اسی شکل میں ہے جو آپ نے پیش کی۔ہونا یوں چاہیے تھا:

ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو
جو شخص سن رہا ہے،بول بھی تو سکتا ہے

کیا خوب نکتہ آرائی ہے۔یعنی اس آفاقی حقیقت کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جو بچے پیدائشی بہرے ہوتے ہیں وہ گونگے بھی رہتے ہیں کہ جب سننے کی سکت نہیں تو کیا سیکھیں گے کہ کیا اور کیسے بولنا ہے، بے مطلب آوازیں نکالتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شراب عشق اے سیمابؔ ہے پینے کی چیز
تند بھی ہے بد مزہ بھی ہے مگر اکسیر ہے
سیماب اکبرآبادی
 

سیما علی

لائبریرین
یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے

شاد عظیم آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئے
یہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
خورشید رضوی
 

سیما علی

لائبریرین
يہ ميری عمر ميرے ماہ و سال دے اس کو
ميرے خدا ميرے دکھ سے نکال دے اس کو
وہ جس کا حرف دعا روشنی ھے ميرے ليے
ميں بجھ بھی جاؤں تو مولا اُجال دے اس کو
 

شمشاد

لائبریرین
یہی سہی تری مرضی سمجھ نہ پائے ہم
خدا گواہ کہ مبہم تھے کچھ اشارے بھی
امجد اسلام امجد
 
Top