بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ قربتوں میں عجب فاصلے پڑے کہ مجھے
ہے آشنا کی طلب آشنا کے ہوتے ہوئے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کر کسی پے بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیں
خدا کے ہوتے ہوئے ناخدا کے ہوتے ہوئے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس مقام پر حیات مجھکو لے کے آ گئی
نہ بس خوشی پے ہے جہاں نہ غم پے اختیار ہے
(شاہ یار)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہے
حدِ نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے
(شاہ یار)
 

الف عین

لائبریرین
ی سے شعر تو دینا ہی بھول گیا

ہ میں نہیں۔۔ نہ سہی۔۔۔ اپنے سرد بستر پر
یہ کروٹیں سی بدلتا ہوا سا کچھ تو ہے
بانی
 

حجاب

محفلین
یہ ہے خلوصَ محبت کہ حادثاتِ جہاں
مجھے تو کیا میرے نقشِ قدم مٹا نہ سکے
نہ جانے آخر ان آنسؤوں پر کیا گزری
جو دل سے آنکھ تک آئے مگر بہا نہ سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سحر جو کبھی فردا ہے کبھی ہے امروز
نہیں معلوم کہ ہوتی ہے کہاں سے پیدا
 

الف عین

لائبریرین
ایک بچّے کی طرح خود کو بٹھا کر سامنے
خوب خود کو کوستا ہوں خوب سمجھاتا ہوں میں
عباس تابش
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کر کسی پے بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیں
خدا کے ہوتے ہوئے ناخدا کے ہوتے ہوئے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حکمت ملکوتی، یہ علم لا ہوتی
حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top